image
Thursday, Sep 24 2020 | Time 16:30 Hrs(IST)
  • سانبہ کی پہاڑی بستیاں، مریضوں کو آج بھی چارپائیوں پر ہسپتال لے جانا پڑتا ہے
  • یوپی:بارش سے ملی راحت،موسم ہوا خوشنما
  • جلد ہی ایک اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا ہے : امریکہ
  • ہائیڈروجن ایندھن سیلس گاڑیوں کے لئے اسٹینڈرڈ نوٹیفائڈ
  • تری پورہ-آسام سرحد پر تین نائجیریائی گرفتار
  • منی پور میں تین وزرا کو ہٹایا گیا
  • 'آیا آغا حسن نظر بند ہیں یا آزاد': جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا حکام سے جواب طلب
  • پرائیویٹائزیشن کے خلاف 25ستمبر سے شروع ہوگی تحریک
  • پی ایم سوانیدھی میں 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں
  • دہلی کے خلاف میچ میں ناقدین کو خاموش کرنے اتریں گے دھونی
  • مرکز کویوپی ای سی پری امتحان ملتوی کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس
  • گورکھپور میں کورونا وائرس کے 208 نئے معاملے
  • پاکستانی ٹیم کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر
  • آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی
National

رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں شدید آتشزدگی ، 43 افراد کی موت

رانی جھانسی روڈ کے نزدیک  اناج منڈی میں شدید آتشزدگی ، 43 افراد  کی موت

نئی دہلی، 8 دسمبر ( یواین آئی) دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں ایک چار منزلہ عمارت میں اتوار کی صبح شدید آگ لگ گئی جس میں کم از کم 43 افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی اور مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتاہے۔ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق واقعہ کی اطلاع صبح پانچ بجکر 20 منٹ کے قریب موصول ہوئی اور اس کے بعد فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا ۔ افسر کے مطابق عمارت سے باہر نکالے گئے لوگوں کو نزدیکی لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی ) اور ہندو راؤ اسپتال میں علاج کے لئے بھیجا گیا ۔ حادثے میں دم گھٹنے کی وجہ سے کم از کم 43 افراد کی موت ہو گئی ہے اور بڑی تعداد میں دونوں اسپتالوں میں لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں ابھی مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ایل این جےپي اسپتال میں لائے گئے 34 افراد کی موت ہو چکی ہے اور بڑی تعداد میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔اس دوران نیشنل ڈیزاسٹررسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کا عملہ مو قع پر پہنچ گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو تنگ گلیاں ہونے کی وجہ سے جائے وقوعہ پر پہنچنے میں کافی مشقت کرنی پڑی ۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
کورونا کے فعال معاملات میں مسلسل کمی، مریضوں کی تعداد 9.66 لاکھ

کورونا کے فعال معاملات میں مسلسل کمی، مریضوں کی تعداد 9.66 لاکھ

نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات گذشتہ چھ دنوں سے مسلسل کم ہورہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان معاملات میں 1995 کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مریضوں کی کل تعداد 966382 رہ گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
آئی آئی  ٹی میں خودکشی کے بڑھتے  واقعات سے متعلق عذرداری  خارج

آئی آئی ٹی میں خودکشی کے بڑھتے واقعات سے متعلق عذرداری خارج

نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی) سپریم کورٹ نے پورے ملک میں آئی آئی ٹی میں طالب علموں کے بڑھتے ہوئے خودکشی کے معاملوں کے انسداد کے لئے اسٹوڈنٹس ہیلتھ پروگرام شروع کرنے کے احکامات دینے سے متعلق عذرداری کو جمعرات کو خارج کردیا۔

...مزید دیکھیں
دنیا میں کورونا سے 9.75 لاکھ اموات ، 3.17 کروڑ متاثرین

دنیا میں کورونا سے 9.75 لاکھ اموات ، 3.17 کروڑ متاثرین

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی ) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) وبا سے اب تک تقریبا 9.75 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جب کہ تقریبا 3.17 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
پی ایم سوانیدھی میں 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں

پی ایم سوانیدھی میں 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں

نئی دہلی ، 24 ستمبر (یواین آئی) ریڑی اور پھڑی لگانے والے دوکانداروں کو چھوٹے قرض دستیاب کرانے کے لئے’ پردھان منتری سوانیدھی یوجنا‘ کے تحت اب تک 15 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
پنجاب ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسزوالی 17 ویں ریاست بن گئی

پنجاب ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسزوالی 17 ویں ریاست بن گئی

نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کا قہر روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پنجاب ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی ملک کی 17 ویں ریاست بن گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں
اب اسپتالوں میں زیادہ تعداد میں آنے لگے ہیں مریض

اب اسپتالوں میں زیادہ تعداد میں آنے لگے ہیں مریض

نئی دہلی ، 24 ستمبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، لیکن کورونا وائرس کے متعلق ڈر میں کمی آنے اور لاک ڈاؤن کے اختیام پزیر ہونے کے ساتھ ہی اسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

...مزید دیکھیں
مزدوروں سے متعلق بلوں پر پرینکا کا طنز

مزدوروں سے متعلق بلوں پر پرینکا کا طنز

لکھنؤ:24ستمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے پارلیمنٹ سے پاس کئے گئے نوکری سے متعلق بلوں پر طنز کستے ہوئے اسے نوکری پر سخت حملے سے تعبیر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

دہلی کے خلاف میچ میں ناقدین کو خاموش کرنے اتریں گے دھونی

24 Sep 2020 | 4:01 PM

دبئی ، 24 ستمبر (یو این آئی) چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی راجستھان رائلز کے خلاف پچھلے میچ میں شکست کے بعد ہونے والی تنقید کو ختم کرنے کے ارادےکے ساتھ دہلی کیپٹلز کے خلاف جمعہ کو میدان میں اتریں گے ۔

فیروز خان نے ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا

فیروز خان نے ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا

24 Sep 2020 | 9:05 AM

ممبئی، 24 ستمبر (یو این آئی) فلم کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی‘ منفرد اسلوب تھا‘ جو انہوں دیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔ کہا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image