NationalPosted at: Apr 9 2020 10:50PM انڈین آئل رسوئی گیس کی درآمدات بڑھائے گی
نئی دہلی، 9 اپریل ( یواین آئی ) ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لاک ڈاؤن کے دوران رسوئی گیس کی بڑھی مانگ پوری کرنے کے لئے درآمدات 50 فیصد بڑھائے گی ۔کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ اس نے اپریل اور مئی میں 50 فیصد اضافی رسوئی گیس کی درآمد ات کے لئے معاہدہ کر لیا ہے ۔ اس نے صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ رسوئی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے اور وہ دہشت زدہ ہو کر سلنڈر بک نہ کرائیں ۔ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں نے سلنڈر کی زیادہ سے زیادہ بکنگ شروع کر دی ہے ۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد 15 دن میں انڈین آئل نے 3.38 کروڑ ری فل سلنڈر کی ڈیلیوری کی ہے ۔ یہ اوسطاََ 26 لاکھ سلنڈر فی دن ہے ۔ کمپنی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس نے رسوئی گیس پیداوار والے اپنے پلانٹس میں پیداوار بڑھا دی ہے ۔ بوٹلنگ پلانٹ میں دن رات اور چھٹیوں کے دن بھی کام چل رہا ہے ۔
یواین آئی ۔ ک ج