InternationalPosted at: Dec 6 2019 9:33AM ایران میں شادی کی تقریب میں دھماکہ ، 11 افراد ہلاک، 30 زخمی
تہران ، 6 دسمبر (اسپوتنك) مغربی ایران کے صوبہ کردستان میں ایک شادی کی تقریب میں ہوئے گیس دھماکے کی وجہ 11 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 30 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے ۔ آئی آر آئی بی براڈکاسٹر کے مطابق صوبہ کردستان کے ڈپٹی گورنر جنرل حسین نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا’’اس دھماکے کی وجہ شادی کی تقریب میں شریک ہونے آئے 11 مہمانوں کی موت ہو گئی جبکہ 34 دیگر زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے‘‘۔تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
اسپوتنک ۔ک ج