OthersPosted at: Nov 24 2022 8:18PM اسرو نے مسلسل 200 ویں ساؤنڈنگ راکٹ کوکامیابی کے ساتھ لانچ کیا
چنئی، 24 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے لگاتار 200 ویں ساونڈنگ راکٹ آرایچ-200 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے جو اس تنظیم کے لئے فخر اور تاریخ کی بات ہے۔
اسروکے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ آرایچ 200 نے بدھ کی صبح 11:55 بجے ٹی ای آرایل ایس لانچ پیڈ سے کامیابی کے ساتھ لگاتار 200ویں اڑان بھری۔
سابق صدر رام ناتھ کووند نے اسرو کے خلائی محکمہ کے چیئرمین اور سکریٹری ڈاکٹرایس سومناتھ کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو دیکھا۔ ٹی ای آرایل ایس کے تھمبا کے ساحل سے اسروکے ورسٹائل ساؤنڈنگ راکٹ آرایچ200 کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا جس کے لئے 200@200 ایونٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
وکرم سارابھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کووند نے ڈاکٹر وکرم سارا بھائی، پروفیسر ستیش دھون اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سمیت ہندوستانی خلائی تحقیق میں علمبرداروں کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، "ہمیں اس آرایچ 200 کے تاریخی لمحے پر ملک کی تحقیق و ترقی کمیونٹی پر فخر ہے۔ نومبر ہندوستانی راکٹ سائنس کے لیے ایک اہم مہینہ ہوتا ہے۔ ملک کی سرزمین سے 21 نومبر1963 کو پہلا ساونڈنگ راکٹ لانچ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سومناتھ نے کہا کہ راکٹ سائنس ایک سنجیدہ کام ہے۔
حال ہی میں ایک چھوٹے راکٹ کا نجی لانچ کیا گیا تھا، جس کی اسرونے 1960 کی دہائی کے اواخر میں پیش کی گئی کوشش کی تقلید کی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور ہر قدم عزم کے ساتھ اٹھانا ہوگا۔
اس کے بعد سابق صدر نے خلائی میوزیم اور کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور آرایچ 200 کی مسلسل 200ویں کامیاب پرواز کا مشاہدہ کیا۔
یواین آئی۔الف الف