image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 01:33 Hrs(IST)
Entertainment » Hollywood

جیکلین فرنانڈیس ہالی و وڈ میں کام کریں گی

جیکلین فرنانڈیس ہالی و وڈ میں کام کریں گی

ممبئی 24 فروری (یواین آئی) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلین فرنانڈیس بھی اب ہالی ووڈ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں ۔
بالی ووڈ میں ان دنوں اداکاراؤں کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کا خمار چڑھ گیا هے۔
پرينكا چوپڑا اور دیپکا پڈوکون جیسی اداکارائیں ہالی و وڈ کی طرف چل پڑی ہیں۔
پرينكا اور دیپکا کے بعد اب جیکلین فرنانڈیس نے بھی ہالی ووڈ کی جانب قدم بڑھا دیئے ہیں۔
خبریں ہیں کہ جیکلین نے حال ہی میں لاس اینجلس جاکر ایک ہالی ووڈ ا سٹوڈیو کے بڑے حکام سے ملاقات کی ہے۔
جیکلین گزشتہ کچھ وقت سے ابو ظہبی میں فلم’’ ڈھشوم ‘‘کی شوٹنگ کر رہی هیں ۔
شوٹنگ کے دوران ہی جیکلین کے پاس امریکہ سے فون آیا اور انہوں نے ہدایت کار سے کچھ دنوں کی چھٹی مانگی ۔
جیكلين نے ابو ظہبی سے بحرین کی فلائٹ پکڑی اور وہاں سے لاس اینجلس پہنچیں ۔
انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا ہے کہ اس فلم میں کام ملنا ان کے لئے کسی خواب کی تکمیل جیسا ہوگا۔
یواین آئی۔
اےایم۔
1625

image