image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:32 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

درد بھرے نغموں کے شہشاہ تھے سہگل

درد بھرے نغموں کے شہشاہ تھے سہگل

نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔
ان کی جائے پیدائش کے بارے میں اختلاف ہے۔
کچھ کا کہنا ہے کہ جموں میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد تحصیلدار تھے۔
کچھ کا خیال ہے کہ جالندھر میں پیدا ہوئے۔
سہگل نے کسی استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کا تعلق موسیقی کے کسی معروف گھرانے سے تھا۔
جب وہ جموں میں تھے تو اپنے والدہ کے ساتھ مذہبی تقاریب اور مندروں میں بھجن کی محفلوں میں شرکت کرتے اور والدہ کے ساتھ مل کر بھجن گایا کرتے۔

موسیقی اور گائکی سہگل کی رگ رگ میں رچی بسی ہوئی تھی جو ان کا ذریعہ معاش نہیں تھا نہ ہی انہوں نے اسے روزی کا ذریعہ بنانے کا کوئی منصوبہ بنایا تھا اور بنا بھی نہیں سکتے تھے، اس لیے کہ اس زمانے میں موسیقی اور پہلوانی دونوں صرف جاگیرداروں اور رجواڑوں کی سرپرستی میں فروغ پاتی تھیں اور سلگی ایک آزاد انسان تھے جن کے لئے درباروں کے آداب سے مطابقت پیدا کرنا یقیناً مشکل تھا۔

چنانچہ سہگل کلکتہ چلے گئے اور وہاں انہیں ٹائپ رائٹر بنانے والی کمپنی میں 80 روپے ماہانہ کی سیلز مین کی نوکری مل گئی۔
کلکتہ میں ہی ان کی ملاقات نیو تھئیٹر کے بانی بی۔
این۔
سرکار سے ہوگئی۔
سرکار کو سہگل کی آواز بہت پسند آئی اور انہوں نے نیو ٹھیئٹر میں سہگل کو گلوکار کے طور پر دو سو روپے ماہانہ ملازمت پر رکھ لیا۔

جاری۔
یو این آئی۔
این یو۔

image