image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:12 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ہیں قرینہ

شاہ رخ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ہیں قرینہ

ممبئی 30 جون (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ قرینہ کپور شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
آنند اے رائے نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے لئے قرینہ سے بات کی لیکن اس کے لئے قرینہ نے صاف انکار کر دیا ۔
بالی وڈ کی تین چوٹی کی ہیروئن قطرینہ کیف، انوشکا شرما، دیپکا پڈوکون میں سے کسی ایک کا انتخاب مشکل ہو رہا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں قطرینہ اور انوشکا کو متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔
آنند رائے نے پہلے اس رول کے لئے کرینہ کپور میں دلچسپی دکھائی تھی، لیکن قرینہ نے کچھ ذاتی اور پروفیشنل کام کی وجہ سے آنند رائے کے اس پروجیکٹ کے لئے انکار کر دیا ۔
شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکارکرنے کے پیچھے، قرینہ کی ’ویرے دی شادی‘ فلم کی تاریخیں میل نہیں کھا رہی تھیں۔
یو این آئی۔
ایم اے۔
ایم جے۔

image