image
Thursday, May 2 2024 | Time 03:23 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

مدھوبالا: اپنی دلکش اور بہترین اداکاری سےہندی فلمی دنیاپر راج کرنے والی اداکارہ

مدھوبالا:  اپنی دلکش اور بہترین اداکاری سےہندی فلمی دنیاپر راج کرنے والی اداکارہ

23 فروری یوم وفات کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی،22 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں مدھوبالا کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں اور بہترین اداکاری سے تقریباً چار دہائیوں تک فلمی مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

مدھوبالا 14فروری1933کودہلی میں پیدا ہوئیں۔
ان کا نام ممتازجہاں دہلوی تھا, یہ ہندی فلموں کی ایک ایسی فنکارہ تھیں جوکہ مکمل طورسے سنیما کے رنگ میں رنگ گئیں اور اپنی ساری زندگی اسی کے نام وقف کردی۔
ان کے والدعطاء اللہ خان اور والدہ عائشہ بیگم کا تعلق پیشاور سے تھا۔
ان کے والدایک تمباکو کمپنی میں برسرروزگار تھے۔
ملازمت ترک کرکے عطاء اللہ دہلی اور پھر بمبئی چلے آئے۔

مدھو بالا کا اصل نام ممتاز جہاں بیگم تھا۔
انہوں نے سال 1942 میں صرف نو سال کی عمر سے بی بے ممتاز کے نام سے فلم بسنت سے اپنے فلمی کیریئر کا آغازکیا تھا۔
اس وقت کی مشہور فلم ساز دیویکا رانی نے انہیں مدھو بالا کا فلمی نام دیا۔
سال 1947 میں مدھو بالا نے فلم نیل کمل میں راج کپور کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
انتہائی خوبصورت اور معصوم سی مسکراہٹ بکھیرنے والی مدھو بالا کا شمار ہندی فلموں کی سب سے بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے چالیس اور پچاس کی دہائی میں اپنی فن اداکاری سے مداحوں کے دل میں گھر کرلیا تھا۔

جاری یو این آئی۔
شا پ۔
0946

image