NationalPosted at: Dec 15 2018 10:28AM وزیراعظم مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کی
نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچر کے روز ملک کے پہلے نائب وزیراعظم اوروزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’مردِ آہن ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر میری جانب سے دلی خراج عقیدت‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’عظیم سردار پٹیل کو ان کی وفات پر سلام۔ ان کے نظریات، کام اور ہندوستان کی یکجہتی کے لئے کی گئیں ان کی کوششوں ، آئندہ نسلوں کو ترغیب دیتی رہیں گی‘‘۔
مرد آہن سردار پٹیل کی پیدائش 31 اکتوبر 1875 کو گجرات کے ناڈیا میں ہوئی تھی اور 15 دسمبر 1950 کو ممبئی میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔ ملک کی جدو جہد آزادی اور ہندوستانی ریاستوں کو منظم کرنے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
یو این آئی۔ این یو۔