NationalPosted at: Mar 15 2018 10:15AM عالمی یوم حقوق صارفین کے موقع پر وزیر اعظم کی مبارکباد
نئی دہلی، 15 مارچ ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی حقوق یوم صارفین کے موقع پر آج لوگوں کو دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کرکے کہا’’ عالمی یوم حقوق صارفین پر نیک خواہشات۔ معیشت میں صارفین ایک اہم کردار ادا کرتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نہ صرف کنزیومر پروٹیکشن بلکہ صارفین کی خوشحالی پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
یو این آئی،اظ