RegionalPosted at: Jun 18 2019 12:55PM کمل ناتھ نے گورنر سے ملاقات کی
بھوپال، 18 جون ( یواین آئی) مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل سے آج یہاں وزیر اعلی کمل ناتھ نے ملاقات کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر کمل ناتھ صبح تقریبا ساڑھے دس بجے راج بھون پہنچے اور تقریبا 40 منٹ تک وہاں رہے۔ ذرائع نے ایسے سگالانہ ملاقات بتایا۔اس کے بعد مسٹر کمل ناتھ ریاستی وزارت ولبھ بھون روانہ ہو گئے، جہاں وہ ضروری اجلاسوں میں شامل ہوں گے۔
راج بھون کےباہر میڈیا کے سوالوں کے جواب میں مسٹر کمل ناتھ کے کہا کہ کابینہ توسیع کے متعلق وہ نہیں سوچ رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں صرف میڈیا میں ہی خبریں آرہی ہیں ۔ مسٹر کمل ناتھ نے وزیر اعلی کے طور پر 17 دسمبر 2018 کو حلف لیا تھا ۔ گزشتہ روز ہی انہوں نے چھ ماہ کی مدت مکمل کی ہے۔ حکومت کی حصولیابیوں کی تشہر کرنے کے لئے گزشتہ روزمختلف ضلع کواٹر پر ریاست کے وزراء اور کانگریس کے عہدیداروں نے پریس کانفریسیں منعقد کی تھیں۔وہیں آٹھ جولائی سے ریاستی اسمبلی کا اہم اجلاس بھی شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی کی گورنر سے ملاقات کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج