image
Saturday, Jul 21 2018 | Time 05:51 Hrs(IST)
Entertainment Share

کنگنا،امیتابھ کی شاگردہ بنیں گی

ممبئی،10جنوری(یواین آئی)اپنی سنجیدہ اداکاری کے لئے مشہور کنگنا رنوت ،اداکار امیتابھ بچن کی شاگردہ بننے جارہی ہیں۔

ہدایت کار آر بالکی ایک فلم بنانے جارہے ہیں۔
بالکی کی یہ فلم ایوریسٹ پر چڑھنے والی ارونیما سنہا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔
اترپردیش کی ارونیما ایک نیشنل والی بال کھلاڑی تھیں،جنہیں کچھ بدمعاشوں نے چلتی ٹرین سے دھکہ دے دیا تھا۔
جس کی وجہ سے وہ ایک پیر سے معذور ہوگئی تھیں۔
ان سب مصیبتوں کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ایوریسٹ پر چڑھ کر تاریخ رقم کی۔

اس فلم میں ارونیما کا کردار کنگنا اداکررہی ہیں اور ان کے کوچ بنیں گے امیتابھ بچن۔
آر بالکی ان دنوں اپنی آنے والی فلم پیڈمین کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

یواین آئی۔
اےایم۔
کمار

کمار گورو نے ’لور بوائے‘ کے طور پر اپنی شناخت بنائی

(سالگرہ 11 جولائی کے موقع پر)
ممبئی، 11 جولائی (یواین آئی) بالی ووڈ میں کمار گورو کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے 80 کی دہائی میں ’لور بوائے‘کے طور پر شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنائی۔

زہرہ

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

(10؍جولائی برسی کے موقع پر)
سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

ہمہ

ہمہ جہت صلاحیت کے مالک تھے گرو دت

(9 جولائی سالگرہ کے موقع پر)
نئی دہلی، 9 جولائی (یو این آئی) ہمہ جہت صلاحیت کے مالک گرو دت کا شمار ہندوستان کے عظیم اداکار، ہدایتکار اور فلمساز کے طور پر ہوتا تھا ان کا تعلق منگلور کے ایک سرسوت برھمن خاندان سے تھا۔

آج

آج بھی پنچم داکی آواز ذرہ ذرہ میں گونج رہی ہے

ممبئی 26 جون (یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنی شیریں موسیقی سے سامعین کے دلوں راج کرنے والے عظیم موسیقارراہل دیو برمن عرف آر ڈی برمن آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن آج بھی ان کی آوازذرہ ذرہ میں گونجتی ہوئی محسوس ہوتی ہے جسے سن کر سامعین کے دل سے بس ایک ہی صدا نکلتی ہے’’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو.....‘‘۔

نوتن

نوتن فلموں میں کام کرنے والی پہلی مس انڈیا تھیں

 04 جون یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی 03 جون (یو این آئی) آج کے دور میں جہاں مس انڈیا کا خطاب جیتنے والی حسیناؤں کو فلموں میں کام کرنے کا موقع آسانی سے مل جاتا ہے، وہیں نوتن کو فلموں میں کام حاصل کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔

دلکش

دلکش اداؤں سے دیوانہ بنایا مادھوری دکشت نے

(سالگرہ 15 مئی کے موقع پر )
ممبئی، 14 مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت قائم رکھی۔

نیہا

نیہا دھوپیا رشتہ ازدواج میں منسلک

نئی دہلی، 10 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار نیہا دھوپیا نے اپنی شادی کی اچانک خبر دے کر اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

لیجنڈ

لیجنڈ گلوکار و اداکار طلعت محمودکے نغمےآج بھی دلوں میں ایک خاص کیفیت پیدا کرتے ہیں

(نو مئی برسی کے موقع پر)
ممبئی، 8 مئی (یو این آئی) اے میرے دل کہیں اور چل جیسے متعدد گیتوں کو اپنی سریلی اور درد بھری آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکارطلعت محمود 24 فروری 1924 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔

نرگس

نرگس کا کردار نبھانا باعث فخر: منیشا

ممبئی، 7 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ ان کے لئے آنجہانی اداکارہ نرگس دت کا کردار نبھانا باعث فخر کی بات ہے۔

حب

حب الوطنی کے گیت لکھنے میں ماہر تھے پریم دھون

.. برسی 7مئی کے موقع پر ..
ممبئی،6مئی (یواین آئی) بالی ووڈ میں پریم دھون کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جن کے حب الوطنی سے معمورنغموں کی مسحور کرنےآواز کان میں پڑتے ہی آج بھی عام ہندوستانی ملک کی محبت کے جذبے سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image