Thursday, Apr 26 2018 | Time 10:52 Hrs(IST)
  • پاکستان کا ورلڈ بینک سے ہند-پاک آبی تنازع حل کرنے کا مطالبہ
  • حیدرآباد میں تلنگانہ حکومت کا سلام تلنگانہ اردو پروگرام
  • اے پی ایس ایس سی کے 29اپریل کو نتائج
  • ٹی آرایس کے پلینری سیشن کے لئے تیاریاں جاری
  • کرناٹک اسمبلی انتخابات۔ ترقی ہی واحد ایجنڈہ:وزیراعظم
  • ماہرین کی کشمیری نوجوانوں میں شدت پسندی میں اضافہ پر تشویش
  • كیشوپورم میں اسکول وین آٹو سے ٹکرائی، کئی بچے زخمی
  • اسکولی وین اور آٹو کے آپسی تصادم میں کئی طلباء زخمی
  • شمالی کوریا کے جوہری تجربہ کے مقام پر مزید تجربے نہیں کئے جاسکتے: چین
Entertainment Share

....

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پران کے بعد فلم انڈسٹری ویلن کے تعلق سے ایک غیریقینی صورت حال سے دوچار تھی۔
ایک خلا سامحسوس کیا جارہا تھا ۔
اس وقت کوئی ویلن ایسا نہیں آرہا تھا جو ان کی کمی کوپر کرے۔
امریش پوری کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ انہوں نے نہ صرف اس کمی کو پورا کیا بلکہ جدید کھلنائکوں کے لیے باعث تقلید بھی بنے۔

سبھاش گھئی نے اپنی فلم’’ ودھاتا‘‘ کے لیے جب امریش پوری کوویلن کے مرکزی کردار کے لیے سائن کیا تو کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھا کہ کیا وہ شہنشاہ جذبات دلیپ کمار جیسے مشہور اداکار کے مقابلہ اپنی اداکاری کا بھرپور مظاہرہ کرپائیں گے۔
لیکن انہوں نے ان خدشات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فلم ’’ودھاتا‘‘ میں نہ صرف کامیاب اداکاری کی بلکہ دلیپ کمار کے مقابلے پورے دم خم کے ساتھ کھڑے نظر آئے ۔
اسی طرح فلم’’ شکتی‘‘ میں بھی دو کامیاب ہیرودلیپ کمار اور امیتابھ بچن کے مقابلے بہترین اداکاری کا مظاہر ہ کیا جو ان کے لیے بہت بڑی کامیابی تھی اور ناظرین نے بھی ان کی اداکاری کی خوب سراہا تھا۔

انہوں نے ایمان دھرم‘آکروش‘ غدر‘ دامنی‘ دیو‘ جانی دشمن‘ دوستانہ‘ کلیگ‘ شکتی‘ دھرم ستیہ ‘ گاندھی‘ مسٹر انڈیا‘ شہنشاہ‘ وراثت‘ تری دیو‘ عجوبہ‘ سوداگر‘ مجھے کچھ کہنا ہے‘ دل والے دلہنیا لے جائیں گے ‘ چائنا گیٹ‘ گردش‘ پردیس‘ چاچی 420‘ لال بادشاہ‘ کوئلہ ‘ رام لکھن‘ گھائل‘ آج کا ارجن‘ میری جنگ‘ کرن ارجن‘ جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ تال‘ ہلچل سمیت تقریباً دو سوفلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم کسنا ان کی آخری فلم تھی۔

فلموں میں منفی کردار ادا کرنے والے امریش پوری نے جہاں کچھ فلموں میں حساس اور جذباتی اداکاری کی‘ وہیں’’ چاچی 420‘‘ اور’’ مسکراہٹ‘‘ جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری کرکے ناظرین سے داد و تحسین حاصل کی۔

ہالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سٹیون سپیلبرگ کی فلم ’ انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم‘ کے سبب بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے امریش پوری 12 جنوری2005 کواس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

یو این آئی۔
شا پ۔
0941
سلمان

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سری نگر ، 25اپریل (یو ا ین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں، نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ورن

ورن دھون فلم کے لئے 32 کروڑ روپے فیس لیں گے

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ہیرو ورون دھون اپنی آنے والی فلم کے لئے 32 کروڑ روپے کی فیس لینے جارہے ہیں۔

اداکارہ

اداکارہ نہیں ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں پونم ڈھلوں

ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار پونم ڈھلوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کو محظوظ کیا لیکن کم ہی لوگوں کو معلوم ہوگا وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔

درد

درد بھرے نغموں کے شہشاہ تھے سہگل

نئی دہلی، 11 اپریل (یو این آئی) سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔

اکتوبر

اکتوبر کو خاص فلم مانتے ہیں ورون دھون

ممبئی، 10 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رون دھون فلم ’اکتوبر‘ کو خاص مانتے ہیں۔

سچترا

سچترا سین نے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت قائم کی تھی

چھ اپریل یوم ولادت کے موقع پر جاریممبئی،5اپریل(یواین آئی)ہندوستانی سنیما میں سچترا سین کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے بنگلہ فلموں میں قابل تعریف اداکاری کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی خاص شناخت قائم کی۔

کیٹرینہ

کیٹرینہ کے بہن کے ساتھ تھرکیں گے سلمان

ممبئی، 3 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان باربی گرل کیٹرینہ کیف کی بہن ایزابیل کے ساتھ تھرکتے نظر آئیں۔

نغمہ

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

30 مارچ برسی کے موقع پر جاری
ممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) اپنے سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریباً چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

سلمان

سلمان خان کے ساتھ بہت انجائے کرتے ہیں پربھودیوا

ممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ کے جانے مانے ہدایت کار، کوریوگرافر پربھودیوا کا کہنا ہے کہ وہ دبنگ اسٹار سلمان خان کے ساتھ بہت انجائے کرتے ہیں۔

نندا

نندا نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک شائقین کا دل جیتا

(25 مارچ برسی کے موقع پر)
ممبئی،24 مارچ (یواین آئی)مشہور اداکارہ نندا نےاپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں شامل ہونے کی خواہش مند تھیں۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image