image
Wednesday, Sep 19 2018 | Time 05:02 Hrs(IST)
Entertainment Share

نیشنل فلم ایوارڈ میں علاقائی فلموں کا جلوہ

نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) نیشنل فلم ایوارڈ میں اس سال علاقائی فلموں کا جلوہ رہا اور تقریبا ہر زمرے میں زیادہ تر انعام علاقائی فلموں نے ہی حاصل کئے۔

سال 2017 کے لئے نیشنل فلم ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے مشہور اداکار اور فیچر فلم زمرے کے جیوری سربراہ شیکھر کپور نے کہا کہ علاقائی فلمیں ہندی فلموں سے کہیں بہتر مظاہرہ کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندی فلم کا معیار علاقائی فلموں کےا ٓس پاس بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے علم ہی نہیں تھا کہ لکش دیپ میں بھی فلمیں بنتی ہیں۔
ایوارڈز کے لئے فلموں کے انتخاب کی دس دن کی مدت میں میں ملک میں بننے والی ان فلموں کا معیار دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

آسامی فلم ویلج راک اسٹار نے بہترین فلم سمیت چار ایوارڈ جیتے۔
بنگلہ فلم ’نگر کرتن‘ کو بہترین اداکار سمیت چار ایوارڈ ملے۔
خاص طور سے تیلگو میں بنی ’باہو بلی ۔
2‘، ملیالم فلم ’بھاینکم ‘ کو تین تین ایوارڈ ملے۔

دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ ہندی فلموں کے مشہور اداکار آنجہانی ونود کھنہ کو دیا گیا۔
فیچر فلم کے زمرے میں کل 321 فلموں کا ابتدائی انتخاب کیا گیا تھا۔
آخری دور میں 73 فلمیں منتخب ہوئیں۔
جس میں آسامی فلم ’ویلج راک اسٹار‘کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔
اس کی فلم ساز اور ہدایت کار ریما داس ہیں۔
یہ فلم ایک دورا فتادہ گاؤں کے ان بچوں کی کہانی ہے جو راک اسٹار بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔

جاری۔
یو این آئی۔
ایم اے۔
ظ ا۔
بھنسالی

بھنسالی کے ساتھ سلمان پھر سے کام کریں گے

ممبئی، 5 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے سلطان سلمان خان ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کریں گے۔

بالی

بالی وڈ میں’یش جوہر‘ کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں

(6ستمبر یوم پیدائش کے موقع پر)
ممبئی،5 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ فلمساز یش جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

اشعار

اشعار مرے یوں تو زمانے کے لئے ہیں

جاں نثار اخترکی برسی(19 اگست) کے موقع پر
ممبئی، 18 اگست (یو این آئی )ہندی فلمی دنیا میں جاں نثار اختر کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے نغموں کو عام زندگی کے ساتھ منسلک کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔

ایلو

ایلو ایلو گرل منیشا کوئرالہ 48 برس کی ہوگیئں

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) نوے کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنانے والی بالی وڈ کی ایلو ایلو گرل منیشاکوئرالہ آج 48 برس کی ہوگئیں۔

اجے

اجے دیوگن کی فلم میں کیمیو کریں گے امیتابھ

ممبئی، 18 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم میں کیمیو (گیسٹ اپیئرینس) کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ہمہ

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار سیف علی خان

16 اگست سالگرہ کے موقع پر...
ممبئی، 15 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا شمار ایک ایسے ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار کے طور پرہوتا ہے جو گزشتہ دو دہائیوں سے ہیرو، معاون اداکار اور منفی کردار کے ذریعے فلم ناظرین کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں۔

راکھی

راکھی نے اپنے رومانوی انداز سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

15 اگست سالگرہ کے موقع پر جاری
ممبئی 14 اگست (یو این آئی) بالی ووڈ میں راکھی کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے ستر اور اسی کی دہائی میں اپنی رومانوی اور جذباتی اداکاری سے ناظرین کومحظوظ کردیا۔

فلم

فلم ’بھارت‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ناراض ہوئے سلمان

ممبئی، 7 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والے فلم بھارت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ناراض ہوگئے۔

کاجول

کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے مضبوط شناخت بنائی

ممبئی 4 اگست (یو این آئی) ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ کاجول نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا اور اداکاراؤں کو محض ’شوپيس‘ کے طور استعمال کیے جانے کے نظریات کو بدل کر سلور اسکرین پر اپنی ایک مضبوط شناخت بنالی ۔

ہدایت

ہدایت کاری کے شعبے میں ہاتھ آزما سکتی ہیں ایشوریہ رائے

ممبئی، 4 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے اب ہدایت کاری کے شعبے میں قسم آزمانا چاہتی ہیں۔

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ٹائیگر سے نہیں ٹکرائیں گے سنی دیول

ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچومین سنی دیول باکس آفس پر، ٹائیگر شراف سے ٹکرانا نہیں چاہتے ہیں۔ سنی دیول، بالی دیول اور دھرمیندر اس برس اپنی ہٹ فلم یملہ پگلا دیوانہ کا تیسرا سیکول’ یملہ پگلا دیوانہ پھر سے‘ لیکر آرہے ہیں۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ 30 مارچ فائنل ہوئی تھی لیکن اب فلم کی ریلیز پوسٹ پونڈ ہوچکی ہے۔ 30 مارچ کو ہی ٹائیگر شراف کی ایکشن فلم باغی۔2 ریلیز ہورہی ہے۔ یملہ پگلا دیوانہ۔3 کی ریلیز ملتوی ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ سنی دیول کسی فلم سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔

image