image
Friday, Apr 26 2024 | Time 16:43 Hrs(IST)
International

چین نے تائیوان میں بھیجا طیارہ بردار جنگی جہاز

چین نے تائیوان میں بھیجا طیارہ بردار جنگی جہاز

تائی پے، 21 مارچ (رائٹر) چین نے اپنے طیارہ بردار جنگی جہاز 'ليوننگ' کو مخدوش آبنائے تائیوان کے ذریعے تائیوان بھیجا ہے۔
مقامی میڈیا نے تائیوان کے وزیر دفاع کے حوالہ سے اس بات کی اطلاع دی۔تائیوان کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع ’ین تے فا‘ نے تائیوان کی پارلیمنٹ میں اپنے ایک بیان میں طیارہ بردار جنگی جہاز ليوننگ کےآبنائے تائیوان میں داخل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت دفاع اس واقعہ پر مکمل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
اس سے پہلے چین کے صدر شی جن پنگ نے تائیوان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ چین تائیوان پر اپنے ہی ایک صوبے کے طور پر دعوی کرتا ہے۔
مسٹر جن پنگ نے کہا کہ چین تائیوان میں پرامن تعلقات اور چین کے پرامن انضمام کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ ہم چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے مضبوط ہیں اور تائیوان کی آزادی کے لئے علیحدگی پسند سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔
قابل غور ہے کہ تائیوان کے تئیں چین کی دشمنی 2016 میں ’سائی انگ وین‘ کے تائیوان کے صدر بننے کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ سائی آزادی نواز ڈیمو کریٹک پروگریسو پارٹی کی لیڈر ہیں۔ صدر کا خیال ہے کہ تائیوان میں امن و استحکام کی حفاظت طرفین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کو لے کر ہماری وابستگی واضح اور منطقی ہے۔
رائٹر،اظ

خاص خبریں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ فیصد (1 بجے)

ووٹنگ فیصد (1 بجے)

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا...
آسام- 46.31 فیصد
بہار- 33.80 فیصد
چھتیس گڑھ- 53.09 فیصد
جموں و کشمیر - 42.88 فیصد
کرناٹک- 38.23 فیصد
کیرالہ- 39.26 فیصد
مدھیہ پردیش- 38.96 فیصد
مہاراشٹر - 31.77 فیصد
منی پور- 54.26 فیصد
راجستھان- 40.39 فیصد
تریپورہ- 54.47 فیصد
اتر پردیش- 35.73 فیصد
مغربی بنگال- 47.29 فیصد
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

منگاولی (اشوک نگر)، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کو اس کے منشور پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک میں مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانا چاہتی ہے اور اگر حکومت بنتی ہے تو پورے ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) ملک میں فاسسٹ طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے دعوی کیا کہ مودی ملک میں وہی تجربہ دہرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے گجرات میں کیا تھا لیکن یہ ملک گجرات نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
معروف عالم دین مولانا اعجاز عرفی قاسمی سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل

معروف عالم دین مولانا اعجاز عرفی قاسمی سخت علیل، دعائے صحت کی اپیل

26 Apr 2024 | 4:32 PM

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) معروف عالم دین، آل انڈیا تنظیم علمائے حق کے قومی صدر مولانا اعجاز عرفی قاسمی جوان دنوں اپنے وطن کلٹی آسنسول میں مقیم ہیں، سخت علیل ہیں اور آسنسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں ان کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہےمولانا کے صاحبزادے اسعد مختار نے بتایا کہ مولانا جو عید کے سلسلے میں کلٹی آسنسول آئے ہوئے تھے، سخت علیل ہیں، مولانا پہلے سے ہی موذی مرض شوگر میں مبتلا ہیں،کمزوری، نقاہت اور دیگر پریشانیوں کے باعث انہیں آسنسول کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں خاص طور پر علمائے کرام سے گزارش کی ہے کہ مولانا کے لئے دعائے صحت اور شفائے کاملہ عاجلہ کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد تنظیموں اور علمائے کرام نے مولانا کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image