InternationalPosted at: Nov 29 2020 8:58AM ماسکو میں کورونا سےتقریباً نو ہزار مریضوں کی موت
ماسکو،29 نومبر(اسپوتنک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 72 مریض ہلاک ہوگئے جس سے دارالحکومت میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
ماسکو میں کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’کورونا وائرس کی زد میں آنے سے ماسکو میں مزید 72 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اس سے ایک دن قبل ماسکو میں 76 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اسپوتنک،اظ