NationalPosted at: Mar 29 2020 4:46PM نائیڈو کی ارکان پارلیمنٹ سے ممبر پارلیمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل
نئی دہلی، 29 مارچ (ےو اےن آئی) نائب صدر ونکیا نائیڈو نے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے نمٹنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اپنے ممبرپارلیمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کو کہا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے اتوار کو یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ممبر پارلیمنٹ اپنے ممبر پارلیمنٹ فنڈ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عطیہدیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک کروڑ روپے ہر ممبر پارلیمنٹ کو آغاز میں دینے چاہئے۔
نائب صدر نے سماجی تنظیموں اور رضاکار اداروں سے غریبوں اور کمزوروں کو کھانا فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے تارکین وطن محنت کشوں کے لئے بھی کھانے کا انتظام کیا جاناچاہیے۔ انہوں نے لوگوں سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی۔
تمام ممبران پارلیمنٹ کے نام مکتو ب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بنی نوع انسان کے سامنے ایک غیر معمولی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت، شہری تنظیموں، پرائیویٹ سیکٹرز اور عام آدمی کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔
جاری،یواین آئی،اظ