NationalPosted at: Aug 9 2020 4:05PM قبائلی ثقافتی وراثت کا تحفظ کرنے کی ضرورت :راہل
نئی دہلی،9 اگست (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو عالمی یوم قبائلی پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مل جل کر رہنے کی سیکھ دینے والے اس طبقے کی ثقافت کو بچا کر رکھنے کی ضرورت ہے مسٹر گاندھی نے کہا،’’قبائلی طبقوں کے معمولات زندگی میں قدرت کے تئیں عقیدت ،محبت اور احترام ہوتا ہے جس سے پوری دنیا تحفظ اور مل جل کر رہنے کا سبق لیتی ہے۔ہم سب کو اس ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا ہوگا۔‘‘
انہوں نے کہا،’’عالمی یوم قبائلی کی بہت بہت مبارکباد ۔‘‘
یواین آئی۔اےایم۔