NationalPosted at: Aug 12 2020 2:24PM راہل گاندھی نے شری کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی
نئی دہلی،12 اگست ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جنم اشٹمی کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوان شری کرشن جھوٹ اور ناانصافی کے خاتمہ کی علامت ہیں مسٹر گاندھی نے کہا ’’بھگوان کرشن نے کہا ہے - جہاں سچائی اوردھرم ہے ، وہیں ایشور ہے۔ بھگوان کرشن کے یوم پیدائش کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد جنہوں نے جھوٹ ،ناانصافی اورغلط کاموں کا خاتمہ کیا‘‘۔
ملک بھر میں بھگوان کرشن کی یوم پیدائش کو آج جنم اشٹمی کے طور پر منایا جارہا ہے۔ آج متھرا میں جنم اشٹمی منائی جارہی ہے جبکہ برج میں 11 اگست کو یہ پرو منایاگیا ۔
روایت ہے کہ بھگوان نے روہنی نکھشتر میں اوتار لیا تھا۔
یواین آئی،اظ