NationalPosted at: Jan 22 2021 10:41AM آئی ٹی او علاقے کی ایک عمارت میں لگی آگ
نئی دہلی، 22 ج نوری (یو این آئی) قومی راجدھانی کے آئی ٹی او علاقے میں واقع دی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس کی عمارت میں جمعہ کی صبح اچانک آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع صبح 8 بجکر 30 منٹ پر ملی۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے اسباب کا فی الھال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس میں کسی کی متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔