OthersPosted at: Aug 18 2019 12:04PM ید یو رپا کا فون ٹیپنگ کی سی بی آئی جانچ کرانے کا فیصلہ
بنگلور، 18 اگست (یواین آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس ید یورپا نے مسٹر ایچ ڈی كمارسوامي کی قیادت والی پیشرو جنتا دل (سیکولر) -كانگریس مخلوط حکومت کے وقت میں مبینہ طور پر اپوزیشن پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینئر افسران کے فون ٹیپ کئے جانے کے واقعہ کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔
مسٹر ید یورپا نے اتوار کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ فون ٹیپ کیا جانا ایک سنگین معاملہ ہے اور حزب اختلاف کے رہنما سدارميا سمیت کئی لیڈروں نے اس کی اعلی سطحی جانچ کرانے کی مانگ کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ کی پیر کو باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا’’اس معاملہ کی حقیقت سامنے لانے اور قصورواروں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت ہے‘‘۔
یو این آئی،اظ