RegionalPosted at: Oct 17 2018 10:17PM شمالی کشمیر کے پٹن میں جنگجوؤں کے حملے میں پولیس افسر سمیت 3 اہلکار زخمی ، پولیس کا جنگجو کو زندہ گرفتار کرنے کا دعویٰ
سری نگر ، 17 اکتوبر (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں بدھ کے روز جنگجوؤں نے ایک پولیس ناکہ پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کرکے ایک سینئر پولیس عہدیدار اور ان کے دو ذاتی محافظین (پی ایس اوز) کو زخمی کردیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ملوث ایک جنگجو کو زندہ پکڑا گیاجس کی شناخت جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال کے رہنے والے فیضان مجید بٹ ولد عبدالمجید بٹ کے طور پر کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے قصبہ پٹن کے بابا ٹینگ میں ایک پولیس ناکہ پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) ظفر مہدی اور ان کے دو پی ایس اوز شبیر احمد اور عاشق حسین زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ح بٹ