RegionalPosted at: Dec 11 2018 11:40AM چھتیس گڑھ میں ابتدائی رجحانوں میں کانگریس آگے
رائے پور، 11 دسمبر (یو این آئی)چھتیس گڑھ میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس ، بی جےپی سے آگے چل رہی ہے۔
90سیٹوں میں سے 64 سیٹوں کے رجحان کے مطابق 39 پر کانگریس، 19 پر بی جے پی اور چھ سیٹوں پر جنتا کانگریس۔ بی ایس پی اتحاد کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
امبیکا پور سیٹ سےکانگریس قانون ساز پارٹی کے رہنما ٹی ایس سنگھ دیو، کانگریس ریاستی انتخابی مہم کمیٹی کے صدر ڈاکٹر چرن داس مہنت شکتی سیٹ سے، جنتا کانگریس کے صدر اجیت جوگی مرواہی سیٹ سے آگے چل رہے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔