image
Friday, Apr 26 2024 | Time 20:09 Hrs(IST)
Regional

مجھے مہیا کی گئی سرکاری سیکورٹی کوفوراً واپس لیا جائے: مولانا عباس انصاری

سری نگر ، 18 فروری (یو ا ین آئی) وادی کشمیر کے معروف شیعہ عالم دین اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولانا مولوی محمد عباس انصاری نے ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ انہیں فراہم کی گئی سیکورٹی فوری طور پر واپس لی جائے۔

مولوی عباس جو کہ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے سرپرست اور حریت کانفرنس (ع) کے ایک سینئر رہنما ہیں، کے پرسنل سکریٹری نے پیر کے روز سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سیکورٹی سری نگر) کو ایک مکتوب بھیجاجس میں مولانا کو فراہم کی گئی سیکورٹی واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مکتوب میں لکھا گیا ہے 'مجھے آپ کو یہ لکھنے کا اختیار دیا گیا کہ مولونا مولوی محمد عباس انصاری کو حکومت کی طرف سے فراہم کی گئی سیکورٹی فوری طور پر واپس لی جائے۔
خاص خبریں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

مہاراشٹر کے مراتھواڑہ میں 3 حلقوں میں بڑے پیمانے پر مسلم ووٹنگ۔ بوتھ پر لگی تھیں لمبی لمبی قطاریں

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے دوسرے مرحلہ کے دوران ووٹرس اور بطور خاص مسلم رائے دہندگان نے بڑے پیمانے پر اپنے آیئنی حق کے استعمال کیا ۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

دگ وجے کو احترام کے مطابق لیڈ سے شکست دیکر راج گڑھ کے لوگ سیاست سے وداع کریں : شاہ

راج گڑھ، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے راج گڑھ پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار دگ وجئے سنگھ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشق کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے'، راج گڑھ لوک سبھا کے شہری دگ وجے سنگھ کو ان کے احترام کے حساب سے لیڈ سے شکست دیں اور ان کی سیاست سے باعزت وداعی کریں مسٹر شاہ یہاں پارٹی امیدوار کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 2.83 ارب ڈالر کم ہو کر 640.3 ارب ڈالر رہ گئے

ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے میں 2.83 بلین ڈالر کی کم ہوکر 640.3 بلین ڈالر رہ گیا اسی طرح گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر کم ہو کر 643.2 ارب ڈالر رہ گیا تھا جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے، جو کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 3.8 بلین ڈالر کم ہو کر 560.9 بلین ڈالر پر آ گئے۔

...مزید دیکھیں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

...مزید دیکھیں

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image