image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 15:26 Hrs(IST)
Regional

کمل ناتھ کے کٹر حامی نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل

کمل ناتھ کے کٹر حامی نریندر سلوجا بی جے پی میں شامل

بھوپال، 25 نومبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے تیسرے دن سابق وزیر اعلی کمل ناتھ اور کانگریس کو اس وقت بڑا دھچکہ لگا جب مسٹر کمل ناتھ کے کٹر حامی اور سابق میڈیا کوآرڈینیٹر نریندر سنگھ سلوجا نےآج یہاں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔
مسٹر سلوجا نے اپنے پہلے ہی بیان میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے لئے مسٹر کمل ناتھ کو ذمہ دار ٹھہرا کر سنسنی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کئی سال سے کمل ناتھ سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ گزشتہ پانچ سال سے ان کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ تب کئی لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ کمل ناتھ کی حمایت نہ کریں۔ وہ سکھ مخالف فسادات کے قصوروار ہیں۔ انہوں نے سکھوں کے خلاف ہجوم کی قیادت کی ہے۔
مسٹر سلوجا نے کہا کہ پہلے وہ ان سب باتوں کو سچ نہیں مانتے تھے۔ لیکن حال ہی میں 08 نومبر کو اندور کے خالصہ کالج میں کمل ناتھ کی عزت افزائی کے بعد مشہور کیرتن کار منجیت سنگھ کانپوری نے اسٹیج سے ہی مسٹر کمل ناتھ کی مخالفت کی اور ان کے بارے میں حقیقت بیان کی ، تب سے ان کا دل و دماغ کانگریس اور کمل ناتھ سے ہٹ دیا۔ اس دن سے انہوں نے نہ تو کمل ناتھ سے بات کی اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ پوری ریاست میں سکھ برادری کو مسٹر کمل ناتھ کے خلاف متحد کریں گے اور ان کے بارے میں سچ بتائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مسٹر سلوجا نے کہا کہ وہ غیر مشروط طور پر بی جے پی میں آئے ہیں اور انہیں جو بھی رول دیا جائے گا اسے پورا کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کی مرکزی قیادت، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی صدر وشنودت شرما کی قیادت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ پارٹی کی پالیسی سے متاثر ہو کر پارٹی میں آئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹر سلوجا شروع سے ہی ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

بغداد، 10 دسمبر (یو این آئی) عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ عراق کی منظوری کے بغیر امریکی سفارت خانے پر حملے کا کوئی یکطرفہ جواب نہیں دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

ممبئی 10 دسمبر ( یو این آئی ) غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافہ ہونے سے یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے 6.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ میں طوفان سے چھ افراد کی موت

امریکہ میں طوفان سے چھ افراد کی موت

واشنگٹن، 10 دسمبر (یو این آئی) امریکہ کی ٹینیسی ریاست میں طوفان کی وجہ سے تقریباً چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 23 زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

10 Dec 2023 | 3:23 PM

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

image