image
Sunday, May 5 2024 | Time 05:07 Hrs(IST)
Sports

اوساکا مٹوا میڈرڈ اوپن میں گریٹ کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی

میڈرڈ، 25 اپریل (یو این آئی) جاپان کی اسٹار ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوساکا نے بیلجیئم کے ٹینس کھلاڑی گریٹ منن کو شکست دے کر فاتحانہ واپسی کی اور مٹوا میڈرڈ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

ارانٹکسا سانچیز اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے میچ میں سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی اوساکا نے بیلجیئم کی گریٹ کو 79 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 6-4، 6-1 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اوساکا گزشتہ سیزن میں بیٹی شائی کی پیدائش کی وجہ سے نہیں کھیل پائی تھی۔
image