InternationalPosted at: Sep 18 2019 4:11PM پاکستان نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی
اسلام آباد، 18 ستمبر ( یواین آئی) پاکستان نے سعودی عرب کے ارامكو تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ’’وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے منگل کے روز فون پر بات چیت کرکے ارامكو تیل تنصیبات پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اس خطہ میں امن کو زک پہنچانےکی کوششوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے‘‘ ۔سنیچرکے روز سعودی کی دو پٹرولیم کمپنیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا ۔ سعودی دراصل حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں یمن کو فضائی حدود میں امداد مہیا کرا رہا ہے جس کے وجہ سے شروع میں خیال کیا جا رہا تھا کی یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے، لیکن امریکی حکام نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی ۔ ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسٹر عمران آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جانے کے دوران سعودی کا دورہ بھی کریں گے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ سنیچرکے روز سعودی عرب میں واقع دنیا کے سب سے بڑے تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملے کا اثر تیل کے عالمی بازار پر بھی پڑا ہے ۔ ان حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی بازاروں میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہواہے ۔ دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑے پاکستان میں پٹرول کی قیمت پہلےہی 117 روپے فی لیٹر کے آس پاس کی بلندی پر ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی تشویش مزید گہری ہو گئی ہے ۔
یواین آئی ، ک ج