NationalPosted at: Nov 18 2017 3:42PM عاشقی ہیرو راہل رائے بی جے پی میں شامل
نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) فلم ’عاشقی‘ سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے اداکار راہل رائے نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
اس موقع پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس بریفنگ کے دوران مرکزی وزیر وجے گوئل بھی موجود تھے۔ اس دوران راہل رائے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مسٹر مودی ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا رہے ہیں وہ ان کے اس طریقہ کار سے کافی متاثر ہیں۔
فلم ’عاشقی‘ 1990 میں جلوہ گر ہوئی تھی اور اس میں اداکاری کے بعد لوگ راہل کو ’عاشقی ہیرو‘ کے نام سے پکارنے لگے تھے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1342