image
Tuesday, May 21 2024 | Time 10:16 Hrs(IST)
National

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا سے انہیں نااہل قرار دینے کی کارروائی پر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے لئے ہفتہ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے اپوزیشن کو ایک بڑا ہتھیار مل گیا ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر امید ظاہر کی ہے۔
لوک سبھا سے ان کی نااہلی کی اطلاع ملنے کے ایک دن بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، 'میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر کام کریں گے۔"
مسٹر گاندھی نے کہا، "میری رکنیت ختم ہونے سے اپوزیشن کو ایک بڑا ہتھیار ہاتھ لگ گیا ہے، کیونکہ عوام بخوبی واقف ہے کہ اڈانی جی ایک بدعنوان شخص ہیں۔ عوام خود سوال اٹھا رہی ہے کہ وزیراعظم اس بدعنوان شخص کو کیوں بچا رہے ہیں؟
مسٹر گاندھی کے مطابق، ’’بی جے پی ممبران کہہ رہے ہیں کہ اڈانی پر حملہ ملک پر حملہ ہے، تو کیا ملک اڈانی ہے اور اڈانی ہی ملک ہے۔‘‘
واضح رہے کہ مسٹر گاندھی کو جمعرات کو ایک مقامی عدالت نے 2019 کے گزشتہ عام انتخابات میں کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی میں دیئے گئے بیان کے خلاف گجرات کے بی جے پی ایم ایل اے کی طرف سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انکی رکنیت ختم ہو گئی ہے۔
لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعہ کو وایناڈ (کیرالہ) سے منتخب مسٹر گاندھی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یو این آئی، این یو۔

خاص خبریں
انڈونیشیا کے ڈیمپٹ میں 5.2 شدت کا زلزلہ: یو ایس جی سی

انڈونیشیا کے ڈیمپٹ میں 5.2 شدت کا زلزلہ: یو ایس جی سی

نیویارک، 21 مئی (یو این آئی) انڈونیشیا کے ڈیمپٹ سے 82 کلومیٹر جنوب میں پیر کو 19:42:15 بین الاقوامی وقت پر 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

...مزید دیکھیں

کولمبیا میں دہشت گردانہ حملوں میں 2 پولیس افسران کی موت

بگوٹا، 21 مئی (یو این آئی) جنوب مغربی کولمبیا میں مورالس اور جامنڈی میونسپلٹی میں پیر کو ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں دو پولیس افسران ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 57.47 فیصد ووٹنگ  درج کی گئی

لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 57.47 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

نئی دہلی، 20 مئی (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے درمیان آج آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 سیٹوں پر اوسطاً 57.47 فیصد ووٹنگ ہوئی الیکشن کمیشن کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہونے والی ووٹنگ مجموعی طور پر پرامن رہی۔

...مزید دیکھیں
مودی ہمارے منشور کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں: کانگریس

مودی ہمارے منشور کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہے ہیں: کانگریس

نئی دہلی، 20 مئی ( یو این آئی ) کانگریس نے کہا ہے کہ چار مرحلوں کے انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پریشان ہو گئے ہیں اور پارٹی کے انتخابی منشور کے بارے میں مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے پیر کو یہاں دہلی پردیش کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی کا دہلی کے لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی صدرابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

تہران، 20 مئی (یو این آئی) صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے آج صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ایرانی میڈیا ’مہر‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
حکومت ہند نے ایران کے صدر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت پر ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا

حکومت ہند نے ایران کے صدر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت پر ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا

نئی دہلی ،20مئی (یواین آئی)حکومت ہند نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہوئی موت پر ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیاہے مرکزی وزارت داخلہ نے پیر کےروز جاری ایک ریلیز میں کہاہے کہ حکومت ہندنے انکے احترام میں 21مئی بروز منگل کو ملک بھر میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا فیصلہ کیاہے حکومت کے مطابق کل ملک بھر کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سرکاری طورپر کوئی تفریحی پروگرام منعقد نہیں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
بی جے ڈی حکومت نے اوڈیشہ کو برباد کردیا: مودی

بی جے ڈی حکومت نے اوڈیشہ کو برباد کردیا: مودی

کٹک، 20 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اوڈیشہ میں نوین پٹنائک کی قیادت والی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مافیا راج اور بدعنوانی نے ریاست کو برباد کر دیا ہے اوڈیشہ میں اپنے تیسرے دور کی انتخابی مہم کے دوران کٹک کے مشہور بالی یاترا میدان میں وجے سنکلپ سماویش سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ بی جے ڈی نے اپنے 25 سال کے اقتدار کے دوران صرف کوئلہ مافیا، ریت مافیا اور کان کنی مافیا کو فروغ دیا ہے جس سے ریاست کی بربادی ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں

بی سی سی آئی نے شمال مشرقی کی چھ ریاستوں میں انڈور کرکٹ ٹریننگ اکیڈمیوں کا سنگ بنیاد رکھا

20 May 2024 | 11:09 PM

نونگ پوہ، 20 مئی (یو این آئی) بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی اور بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے پیر کو مشرقی ہندوستان کےمیگھالیہ، اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور سکم کے لیے انڈور کرکٹ اکیڈمیوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

فلم جولی ایل ایل بی تھری کے خلاف سماعت ہوئی

18 May 2024 | 4:27 PM

اجمیر، 18 مئی (یو این آئی) فلم جولی ایل ایل بی-3 کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبروں کی طرف سے دائر ایک درخواست پر ہفتہ کو راجستھان کے اجمیر کی منصف نارتھ کورٹ میں سماعت ہوئی۔

...مزید دیکھیں
image