OthersPosted at: Jan 3 2018 1:06PM چارہ گھوٹالہ: سزا کی سماعت ایک دن کیلئے ملتوی
رانچی، 3 جنوری (یو این آئی) اربوں روپے کے چارہ گھوٹالے معاملہ قصور وار قرار دیئے گئےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سمیت مجرم قرار دیئے گئے 16افراد کو سزا کے نکات پر سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں کل سماعت ہوگی۔
مسٹر یادو کے وکیل پربھات کمار نے بتایا کہ بار ایسوسی ایشن کے وکیل بندیشوري پاٹھک کے انتقال کی وجہ سے آج دوپہر ڈیڑھ بجے تعزیتی نشست رکھی گئی ہے۔ اس کے بعد عدالت میں کوئی وکیل کام نہیں کریں گے۔ لہذا، چارہ گھوٹالے معاملہ میں سزا کے نکات پر سماعت کل ہو گی۔ اس کے بعد کیس میں مجرم قرار دئیے گئے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو سمیت دیگر ملزمان- رانچی کے برسا منڈا مرکزی جیل میں واپس لوٹ گئے۔
سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ نے کہا کہ سزا کے نکات پرحروف تہجی کے مطابق چار چار کی تعداد میں سماعت کی جائے گی. وہیں، ایڈووکیٹ مسٹر کمار نے کہا کہ اس معاملہ میں مجرم قرار دیئے گئے 16 ملزمان ہیں اس لئے عدالت سے کل آٹھ آٹھ کی تعداد میں سماعت کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
اس سے قبل جج نے اپنے پیش کار کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ چارہ گھوٹالے کے اس معاملے میں آج دوپہر دو بجے سماعت کی جائے گی۔اگرچہ كورٹ روم میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو، سابق ایم پی جگدیش شرما اور سابق ممبر اسمبلی آر کے. رانا سمیت کیس کے دیگر ملزمان پہنچ چکے تھے۔
جاری،یو این آئی،اظ 1237