image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 09:28 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی 29 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں سنجے دت کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریبا تین دہائی سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔

29 جولائی 1959 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سنجے دت کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔
ان کے والد سنیل دت اور ماں نرگس مشہور فنکار تھے۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ وہ اکثر اپنے والدین کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کا بھی رجحان بھی فلموں کی طرف ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کے خواب دیکھنے لگے۔

سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے والد سنیل دت کے بینر تلے بنی فلم ریشما اور شیراسےکیا تھا اور بطور ہیرو اپنے کیریئر کی شروعات 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ’راکی‘ سے کی۔
یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

سال 1982 میں انہیں پروڈیوسر۔
ڈائریکٹر سبھاش گھئی کی فلم ’ودھاتا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔
یوں تو یہ فلم اداکار دلیپ کمار، سنجیو کمار اور شمی کپور جیسے مشہور و معروف فنکاروں کے گرد گھومتی تھی لیکن انہوں نے اپنے چھوٹے اور بہترین کرداار سے ناظرین کا دل جیت لیا۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1143

image