NationalPosted at: Jul 10 2020 7:47PM یو جی سی طلباء کو بغیر امتحان کے پاس کرے: راہل
نئی دہلی، 10 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کرکے طلبا کو ان کے ریکارڈ کی بنیاد پر پاس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز ٹوئیٹ کرکے کہا، ”کووڈ۔19 وبا کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلباء اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننی چاہئے۔“
انہوں نے کہا کہ ”کووڈ نے سب کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے طلباء جو کالج، یونیورسٹی میں ہیں ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یو جی سی الجھن کی صورت حال پیدا کرنے کے بجائے واضح فیصلہ کرکے طلباء کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان پاس کرے۔“
یو این آئی۔ ع ا۔