image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 04:08 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

سمیتا پاٹل نے آرٹ فلموں کو نئی بلندیوں پر پہنچایا

سمیتا پاٹل نے آرٹ فلموں کو نئی بلندیوں پر پہنچایا

.. 7 اکتوبر کو سالگرہ کے موقع پر .. ممبئی، 16 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی سنیما کی دنیا میں سمیتا پاٹل ایک ایسے تارے کی طرح ہیں جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے آرٹ فلموں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ سنیما میں بھی ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت قائم کی۔
سمیتا پاٹل کی اداکاری والی فلموں پر اگر ایک نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ پردے پر وہ جو کچھ بھی کرتی تھیں وہ ان کی طرف سے نبھائے گئے کردار کا ضروری حصہ لگتا ہے اور اس میں وہ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی تھیں۔
17 اکتوبر 1955 کو پنے شہر میں پیدا ہونے والی سمیتا پاٹل نے اپنی اسکول کی تعلیم مہاراشٹرمیں مکمل کی۔
ان کے والد شیواجی رائے پاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیر تھے جبکہ ان کی ماں سماجی خدمت گزار تھیں۔
کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگیں۔
اسی دوران ان کی ملاقات معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر شیام بینیگل سے ہوئی۔
شیام بینیگل ان دنوں اپنی فلم 'چرن داس چور' بنانے کی تیاری میں تھے۔
شیام بینیگل کو سمیتا پاٹل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ نظر آیا اور اپنی فلم 'چرن داس چور' میں سمیتا پاٹل کو ایک چھوٹا سا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔
جاری یو این آئی ۔
م ع۔
1445

image