InternationalPosted at: Apr 8 2020 10:57AM ٹرمپ کی ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ پر روک لگانے کی دھمکی
واشنگٹن، 8 اپریل (یواین آئی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی فنڈنگ پر روک لگانے کی دھمکی دینے کے بعد خود اپنے بیان کی تردید کردی۔
انہوں نے ڈبلیو ایچ او پر وبا سے نمٹنے میں چین کے جانبداری کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا’’انہوں نے اسے غلط بتایا، انہوں نے کال مس کر دیا. لہذا اب ہم اس پر بہت باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں اور ڈبلیو ایچ او کے اخراجات پر روک لگانے جا رہے ہیں‘‘۔
ان کے بیان کے کچھ دیر بعد مسٹر ٹرمپ نے اپنے ا س بیان کی تردید کردی۔
مسٹر ٹرمپ نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ ڈبلیو ایچ او کورقم دینا بند کر دے گا.
انہوں نے کہا’’نہیں، میں نے ایسا نہیں کہا. میں نے کہا کہ میں اسے دیکھتا ہوں‘‘۔
یواین آئی،اظ