image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:09 Hrs(IST)
International

ترکی شام میں اپنی مہم جاری ركھےگا: اردگان

ترکی شام میں اپنی مہم جاری ركھےگا: اردگان

انقرہ، 16 اکتوبر (اسپوتنك) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ امریکی پابندیوں سے فکر مند نہیں ہے اور وہ شمالی شام میں اپنی مہم کو جاری رکھے گا۔
مسٹر اردگان نے منگل کو کہا’’جب تک مہم تمام مقرر ہ مقاصد کو حاصل نہیں کر لیتی، یہ جاری رہے گی۔ ہمارا مقصد واضح ہے۔ ہم امریکی پابندیوں سے فکر مند نہیں ہیں۔ ہمارا مقصد سر حد سے 32 کلومیٹر اندر واقع دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہے‘‘۔ہم نے علاقے میں تال میل کے لئے امریکہ اور روس کے ساتھ بات چیت فی الحال روک دی ہے۔
مسٹر اردگان نے کہا’’میں نے کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی کا اعلان کرنا چاہئے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ میں نے ان سے کہا کہ ہم کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے‘‘۔میں نے مسٹر ٹرمپ سے ایک وفد بھیجنے کے لئے کہا تاکہ ہم ہر چیز پر بحث کر سکیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمال مشرقی شام کے خلاف فوجی حملوں کو روکنے اور فوری طور پر جنگ بندی کے لئے ترکی پر دباؤ ڈالنے کے واسطے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے۔ امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی شمال مشرقی شام میں اپنی مہم کو آگے بڑھاتا ہے تواسے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعہ کی صبح سات بجے اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی صبح سات بجے بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بنکا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
دربھنگہ :شادی میں آتش بازی  سے گھر میں لگی آگ ، ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت

دربھنگہ :شادی میں آتش بازی سے گھر میں لگی آگ ، ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت

دربھنگہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں دربھنگہ ضلع کے بہیڑاتھانہ علاقے کے انٹور گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی سے سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
امت شاہ گُنا اور راج گڑھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

امت شاہ گُنا اور راج گڑھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دیر رات بھوپال پہنچ گئے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image