InternationalPosted at: Jul 23 2017 10:02AM یروشلم تشدد: اقوام متحدہ کی پیر کو میٹنگ
اقوام متحدہ، 23 جولائی (رائٹر) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہوئی پرتشدد جھڑپوں پر بات چیت کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پیر کو میٹنگ ہوگی۔ اقوام متحدہ میں سویڈن کے نائب سفیر، کارل ا سكو نے ٹویٹ کیا کہ اس معاملے میں سویڈن، مصر اور فرانس نے میٹنگ کی اپیل کی تاکہ 'يروشلم میں ہوئے تشدد پر بات چیت ہوسکے ۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مغربی کنارے میں اضافی فوجیوں کو بھیجا گیا ہے تاکہ وہ اسرائیل کے تین شہریوں كو قتل کرنے والے فلسطینی حملہ آور کے گھر پر چھاپہ ماریں۔ اسرائیل کے تین شہریوں کے قتل سے پہلے مشرقی یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔ اس تشدد کے بعد اسرائیل نے يروشلم کے پرانے شہر کے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹر لگا دیا ہے۔ یروشلم میں آج اسرائیلی پولیس نے کہا کہ انہوں نے پتھر اور بوتل پھینک کر تشدد کرنے والے درجنوں فلسطینیوں کو روکنے کے لیے فسادات کی روک تھام کرنے والی فورس کا استعمال کیا۔ گزشتہ کئی برسوں میں یہاں پہلی بار تشدد ہوا ہے ۔ رائٹر۔ایف اے