InternationalPosted at: Oct 25 2020 11:10AM باکو میں غیر ملکی شہریوں پر حملہ کیا جاسکتا ہے: امریکی سفارت خانہ
باکو،25 اکتوبر (اسپوتنک) آذربائیجان میں امریکی سفارتخانے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ نگورنو کاراباخ تنازع کے دوران غیر ملکی شہریوں پر دہشت گردوں کے حملے کا اندیشہ ہے۔
سفارتخانے نے ہفتے کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو موصول ہونے والی ٹھوس رپورٹ میں باکو میں امریکی اور غیر ملکی شہریوں کے اغوا اور ہوٹلوں اوران پر جے ڈبلیو میرئٹ ابارشٹن جیسے دیگر مقامات پر دہشت گردانہ حملے ہوسکتے ہیں ۔
سفارتخانے نے غیر ملکی شہریوں کو دارالحکومت باکو کے گنجان علاقوں میں احتیاط برتنے کا مشورہ جاری کیا ہے۔
خیال رہے اس ماہ کے شروع میں آذربائیجان کی سکیورٹی سروس نے متنبہ کیا تھا کہ آرمینیا کی اسپیشل سروسزنگورنو کاراباخ تنازعہ کے دوران باکو اور دیگر شہروں میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
اسپوتنک،اظ