InternationalPosted at: Jan 23 2018 11:17AM امریکہ میں سرکاری کام کاج پر بحران ٹلا
واشنگٹن، 23 جنوری (رائٹر) امریکہ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے وفاقی حکومت کو فنڈز مہیا کرانے کے عارضی بل کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری کام کاج کو لے کر تین دنوں سے جاری بحران ٹل گیا گیاہے۔
سینیٹ میں سرکاری اخراجات کے لئے اس عارضی بل کے حق میں 81 ممبران نے ووٹ دیا جبکہ 18 نے اس کے خلاف ووٹنگ کی ۔ وہیں ایوان نمائندگان میں اس کے حق میں 266 ووٹ پڑے اور 150 ممبروں نے مخالفت میں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی باقاعدہ منظوری کے بعد اب آٹھ فروری تک وفاقی حکومت کے کام کاج بغیر مالیاتی رکاوٹ کے پورے ہو سکیں گے۔
صدر ٹرمپ سے بجٹ پاس کرنے کے بدلے میں ڈیموکریٹک پارٹی امیگریشن کے معاملہ پر ڈیل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ریپبلکن سینیٹرز اس کے لئے تیار نہیں تھے۔ ڈیموکریٹ ممبران بجٹ قراردادمیں ان سات لاکھ تارکین وطن کو امریکہ سے باہر نکالے جانے سے بچانے کے لئے التزام کا مطالبہ پر اڑے ہوئے ہیں، جو بچپن میں ہی وہاں آئے تھے۔
رائٹر،اظ 1041