image
Friday, Apr 26 2024 | Time 19:21 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

جیکلین فرنانڈز پھر بنیں گی سلمان خان کی ہیروئن

جیکلین فرنانڈز پھر بنیں گی سلمان خان کی ہیروئن

نئی دہلی، 10ستمبر(یو این آئی)جیکلین فرنانڈز سلمان خان کی آئندہ فلم میں ایک بار پھر ان کی ہیروئن بننے والی ہیں. ریمو ڈیسوزا کی اگلی فلم میں جیکلین اور سلمان ساتھ ساتھ نظر آئینگے. بہت دنوں سے یہ بات زیر بحث تھی کہ سلمان کی آنے والی فلم میں ان سے رومانس کون کرنے والا ہے. جیکلین کے مداحوں کی قیاس آرائیاں اب ختم ہوگئیں. مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ جیکلین فرنانڈز اگلی فلم میں سلمان خان کے مقابل نظر آئیں گی۔
اس کے قبل جیکلین اور سلمان ساجد نڈیاڈ والا کی سپر ہٹ فلم’’کک ‘‘میں رومانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے. 2014 میںآنے والی اس فلم میں شائقین نے دونوں کی رومانی جوڑی کو خوب پسند کیا تھا. جیکلین اور سلمان بالی وڈ کی ایک پرومسنگ جوڑی کی شکل میں دیکھے گئے. ناظرین کو اس بات کا پورا یقین ہے کہ سلمان۔
جیکلین کی پچھلی فلم کی ہی طرح یہ فلم بھی کمال دکھائیگی اور خوب کامیاب ہوگی. یو این آئی۔
ع ا۔
م الف

image