image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 07:17 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

وانی کپور نے آدتیہ چوپڑا کے غصے کی وجہ بتائی

وانی کپور نے آدتیہ چوپڑا کے غصے کی وجہ بتائی

ممبئی، 04 دسمبر (یواین آئی) بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے فلم ساز آدتیہ چوپڑا کے غصہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
آدتیہ چوپڑا کبھی بھی میڈیا کے سامنے نہیں آتے اور نہ ہی کوئی بات چیت کرتے ہیں۔
وانی کپور نے آدتیہ چوپڑا کے ایک رازسے پردہ اٹھایا ہے۔
وانی کپور نے کہا ’’آدتیہ چوپڑا کو غصہ تو آتا ہے، لیکن سیٹ پر نہیں، بلکہ ان کے غصے کی وجہ کچھ اور ہی ہے۔
آدتیہ جب کسی ریستوران میں جاتے ہیں تو ان کو وہاں خود ہی آرڈر کرنا پسند ہے۔
اگر اس وقت کوئی اور آرڈر کرے تو پھر ان کا پارہ چڑھ جاتا ہے۔
‘‘ وانی کپور نے بتایا ہے کہ آدتیہ کو اپنی کاسٹ اور کروکے ساتھ کھانا پینا بہت پسند ہے۔
وہ طرح طرح کے کھانے آزماتے رہتے ہیں اور ریستوران میں مینو اپنے ہاتھ میں ہی رکھتے ہیں۔
آدتیہ اتنی جگہ گھوم چکے ہیں اور اسی طرح طرح کے کھانوں کا ذائقہ لے چکے ہیں کہ انہیں دنیا کے ہر طرح کے کھانے کی مکمل معلومات ہے۔
وانی کپور نے آدتیہ چوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم بے فکرے میں کام کیا ہے۔
یہ فلم 09 دسمبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم میں وانی کے ساتھ رنویر سنگھ نے کام کیا ہے۔
یواین آئی۔
اےایم۔

image