NationalPosted at: Feb 27 2020 10:41PM عام آدمی پارٹی نے طاہر حسین کو پارٹی سے نکالا
نئی دہلی، 27فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی نے خفیہ بیورو کے ملازم انکت شرما کے قتل کے ملزم نہرو وہار سے کونسلر طاہر حسین کو جمعرات کو پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کردیا۔
انکت کے قتل کے معاملہ میں طاہر پر آج ہی قتل کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ ہونے تک طاہر کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ طاہر پر شمال مشرقی دہلی کے چاند باغ میں فساد پھیلانے اور خفیہ بیورو کے ملازم انکت شرما کوقتل کرنے کا گھر والوں نے الزام لگایا تھا۔ دہلی پولیس نے آج ہی اس کی فیکٹری کو سیل کردیا تھا۔
دوسری طرف انکت شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بے رحمانہ طریقہ سے قتل کی بات کہی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کاکہنا تھا کہ انکت شرما کے جسم کو چاقووں سے بری طرح گودا گیا تھا اور اتنے زخم تھے جن کی گنتی کرپانا مشکل تھا۔
خیال رہے کہ انکت پیر کو شام چار بجے سے غائب تھے اور ان کی لاش بدھ کو ایک نالہ میں ملی تھی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2236