NationalPosted at: Apr 26 2018 10:06AM اسکولی وین اور آٹو کے آپسی تصادم میں کئی طلباء زخمی
نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) راجدھانی دہلی کے کیشوپورم علاقے میں آج صبح ایک اسکولی وین اور آٹو کے آپس میں ٹکرانےکے نتیجہ میں کئی بچے زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کیشوپورم علاقے کے کنہیا نگر میٹرو اسٹیشن کے نزدیک صبح ایک اسکولی وین اور آٹو میں ٹکر ہوگئی۔ وین میں سینٹرل اسکول کے بچے سوار تھے۔ زخمی بچوں کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حادثے میں دس سے زائد بچے زخمی ہو نے کی رپورٹ ہے۔
پولیس نے حادثےکی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
یو این آئی ۔ شا پ۔ 0934