image
Friday, Apr 26 2024 | Time 16:22 Hrs(IST)
Regional

aیو پی اے کے دورمیں واپس آئے کالے دھن کا دوگنا مودی حکومت میں بیرون ملک گیا:موئلی

aیو پی اے کے دورمیں واپس آئے کالے دھن کا دوگنا مودی حکومت میں بیرون ملک گیا:موئلی

رائے پور،15نومبر(یواین آئی)سابق مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ویرپا موئلی نے یو پی اے حکومت کے دوران 25ہزار کروڑ روپے کا کالا دھن بیرون ممالک سے واپس لانے کا دعوی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی کے ساڑھے چار سال کے دور حکومت میں 62ہزار کروڑ روپے نیرو مودی،میہل چوکسی اور مالیہ جیسے لوگ لے کربیرون ملک بھاگ گئے۔
چھتیس گڑھ کے انتخابی دورے پر آئے مسٹر موئلی نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یو پی اے حکومت کے دور میں کالے دھن پر ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ،تین رپورٹ آئیں لیکن مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اس سمت میں کچھ نہیں ہوا۔اس کے برعکس نیرو مودی ،میہل چوکسی اور وجے مالیہ ،للت مودی جیسے لوگ 62ہزار کروڑ روپےکی رقم کو ملک کے بینکوں کا پیسہ تھا،لےکر بیرون ممالک بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ مودی ملک کے مینجمنٹ کو سنبھالنے کے بجائے صرف ہیڈلائن میجنمنٹ میں مصروف ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے فالج زدہ ہیں۔اس حکومت کی ناکام پالیسیوں اور غلط فیصلوں سے ان کے تمام منصوبے غلط سمت میں جارہے ہیں اور اس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے۔نوٹوں کی منسوخی سے ہزاروں بے روزگار ہوئے ہیں ،چھوٹے کاروبار مکمل طورپر بندہوگئےہیں ۔غریبوں کو صرف اور صرف پریشان کیا گیا ہے۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ فیصد (1 بجے)

ووٹنگ فیصد (1 بجے)

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا...
آسام- 46.31 فیصد
بہار- 33.80 فیصد
چھتیس گڑھ- 53.09 فیصد
جموں و کشمیر - 42.88 فیصد
کرناٹک- 38.23 فیصد
کیرالہ- 39.26 فیصد
مدھیہ پردیش- 38.96 فیصد
مہاراشٹر - 31.77 فیصد
منی پور- 54.26 فیصد
راجستھان- 40.39 فیصد
تریپورہ- 54.47 فیصد
اتر پردیش- 35.73 فیصد
مغربی بنگال- 47.29 فیصد
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں
کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

کانگریس مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، بی جے پی کے آنے کے بعد ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا: شاہ

منگاولی (اشوک نگر)، 26 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کانگریس کو اس کے منشور پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک میں مسلم پرسنل لا لانا چاہتی ہے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لانا چاہتی ہے اور اگر حکومت بنتی ہے تو پورے ملک میں یو سی سی نافذ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

فاشسٹ طاقتوں کو شکست دینا ہی آج کی سچی حب الوطنی۔شیوانند تیواری

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی) ملک میں فاسسٹ طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کرتے ہوئے معروف سیاسی اور سماج وادی لیڈر شیوانند تیواری نے دعوی کیا کہ مودی ملک میں وہی تجربہ دہرانا چاہتے ہیں جو انہوں نے گجرات میں کیا تھا لیکن یہ ملک گجرات نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

دوسرے مرحلے میں صبح9 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 17 فیصد ووٹنگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) 18ویں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سب سے زیادہ 17 فیصد اور سب سے کم 7.45 فیصد مہاراشٹر میں ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رن سے شکست دی

26 Apr 2024 | 3:37 PM

لاہور، 26 اپریل (یو این آئی) ٹم رابنسن (51) رن کی نصف سنچری اننگز اور پھر ولیم اورورک کی تیز گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چار رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image