image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:16 Hrs(IST)
International

برطانوی آئل ٹینکر کو روکے جانے پر جرمنی اور فرانس نے مذمت کی

برطانوی آئل ٹینکر کو روکے جانے  پر جرمنی اور فرانس نے مذمت کی

لندن ،22 جولائی (اسپوتنك) جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور فرانس کے وزیر خارجہ جین اویز لے ڈريان نے ایران کی طرف سے برطانوی آئل ٹینکر کو روکے جانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
برطانیہ کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع اتوار کو دی۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے فرانس کے وزیر خارجہ جین اویز لےڈريان اور جرمنی کے وزیر خارجہ هائیكو ماس سے آج ایران کی جانب سے 19 جولائی کو آبنائے ہرمزمیں برطانوی جہاز کے غیر قانونی طریقے سےقبضے میں لینے کے سلسلہ میں بات کی۔ اس دوران مسٹر ہنٹ نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو اس واقعہ کو لے کر برطانیہ کی حمایت اور تعاون کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔مسٹر لے ڈريان اور مسٹر ماس نے ایران کی طرف سے برطانیہ کے ’اسٹینا امپیرو ‘ٹینکر کو اپنے قبضے میں لینے کےواقعہ کی مذمت کی۔
وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران تینوں لیڈروں نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز وں کے محفوظ نقل و حمل کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے کے کسی بھی امکان کو روکنے کے لیے یوروپ کے لئے سب سے زیادہ ترجیحی بتایا۔
قابل غور ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعہ کو آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قانون کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کر تے ہوئے برطانیہ کے ’اسٹینا امپیرو‘ ٹینکر کو قبضہ میں لے لیاتھا۔ ٹینکر پر ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے عملے کے 23 اراکین سوار تھے۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

بہار میں لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی پانچ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کی صبح سات بجے بہار کے پانچ پارلیمانی حلقوں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بنکا میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
دربھنگہ :شادی میں آتش بازی  سے گھر میں لگی آگ ، ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت

دربھنگہ :شادی میں آتش بازی سے گھر میں لگی آگ ، ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت

دربھنگہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں دربھنگہ ضلع کے بہیڑاتھانہ علاقے کے انٹور گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی سے سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image