image
Thursday, Feb 27 2020 | Time 01:15 Hrs(IST)
National

ہندستان فلوروکاربنس بند ہوگی، ملازمین کو وی آر ایس دیا جائے گا

ہندستان فلوروکاربنس بند ہوگی، ملازمین کو وی آر ایس دیا جائے گا

نئی دہلی، 22جنوری (یو این آئی) مرکزی حکومت نے پبلک سیکٹر کی ہندستان آرگنک کیمیکلس لمیٹڈ کی یونٹ ہندستان فلوروکاربنس کو بند کرنے اور ملازمین کو رضاکارنہ ریٹائرمنٹ اسکیم(وی آر ایس) /رضاکارانہ طورپرسروس چھوڑنے کی اسکیم (وی ایس ایس)دینے کو منظوری دے دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ پالی ٹیٹرا فلورو ایتھیلین اور کلورو ڈائی فلورو متھین بنانے والی ہندستان فلوروکاربنس میں پیداوار پہلے ہی بند ہوچکی ہے۔ اس کا واحد پلانٹ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کمپنی میں ابھی صرف 88ملازم ہیں جن کے وی آر ایس پر 77.20کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہیں 120دن کے اندر بقایہ تنخواہ اور دیگر رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔فی الحال یہ رقم بغیر سود کے مرکزی حکومت دے گی جس کے لئے کابینہ نے آج منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم کمپنی کے اثاثے فروخت کرکے حاصل کی جائے گی۔اگر اثاثے فروخت کرنے کے باوجود قرض کی وصولی نہیں ہوپاتی ہے تو باقی قرض معاف کر دیا جائے گا۔
کمپنی مالی سال 2013-14سے مسلسل خسارہ میں ہے۔ اسے 31 مارچ 2019تک 62.81کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے او ا س کا نیٹ ورتھ 43.20کروڑ روپے منفی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1715

خاص خبریں
شمال مشرقی دہلی میں تشدد سے مرنے والوں  کی تعداد 20 پہنچی، حالات کشیدہ

شمال مشرقی دہلی میں تشدد سے مرنے والوں کی تعداد 20 پہنچی، حالات کشیدہ

نئی دہلی ، 26 فروری ( یواین آئی ) شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سي اے اے ) کے خلاف رونما ہوئے تشدد سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں
ڈوبھال نے شاہ کو فساد زدہ علاقوں کی صورتحال سے  آگاہ کیا

ڈوبھال نے شاہ کو فساد زدہ علاقوں کی صورتحال سے آگاہ کیا

نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے دارالحکومت نئی دہلی کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سےملاقات کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔

...مزید دیکھیں
دہلی تشدد کے لئے امت شاہ ذمہ دار، دیں استعفی: سونیا

دہلی تشدد کے لئے امت شاہ ذمہ دار، دیں استعفی: سونیا

نئی دہلی، 26 فروری (یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی میں ہوئے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بدھ کے روز ان کے استعفی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت کو دارالحکومت میں امن بحال کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کرنے چاہئیں۔

...مزید دیکھیں
دہلی فسادات پر مودی، شاہ، ڈوبھال کی گہری نظر

دہلی فسادات پر مودی، شاہ، ڈوبھال کی گہری نظر

نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے جاری پرتشدد واقعات (فسادات) میں 20 افراد کے ہلاک اور دو سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کو مرکزی حکومت نے سنجیدگی سے لیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے اور وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
تشدد میں زخمی ہونیوالوں کے تحفظ اور علاج کو یقینی بنایا جائے: دہلی ہائی کورٹ

تشدد میں زخمی ہونیوالوں کے تحفظ اور علاج کو یقینی بنایا جائے: دہلی ہائی کورٹ

دہلی 26 فروری(یو این آئی)دہلی ہائی کورٹ نے ایک رٹ پٹیشن کی فوری سماعت کے بعد دہلی پولس کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریت ترمیمی ایکٹ پر تشدد میں زخمی ہونیوالوں کے تحفظ اور علاج کو یقینی بنایا جائے۔

...مزید دیکھیں
وراٹ نے نمبر ایک کا تاج گنوایا، اسمتھ پھر اول نمبر پر

وراٹ نے نمبر ایک کا تاج گنوایا، اسمتھ پھر اول نمبر پر

دوبئی، 26فروری (یوا ین آئی) ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں اپنا نمبر ایک کا تاج گنوا دیا اور آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیون اسمتھ پھر سے اول نمبر پر آگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے معاملہ کو ملتوی کرکے حکومت کو مسئلہ حل کرنے کا وقت دیا ہے۔ شاہین باغ مظاہرین

سپریم کورٹ نے معاملہ کو ملتوی کرکے حکومت کو مسئلہ حل کرنے کا وقت دیا ہے۔ شاہین باغ مظاہرین

نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی عابد انور) قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے سپریم کورٹ کے روڈ کے معاملے میں سماعت کو 23مارچ تک ملتوی کردینے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حالات کے پیش نظر سپریم کورٹ نے معاملہ کو آگے ٹال دیا ہے گرچہ تاخیر کرنا مناسب نہیں۔

...مزید دیکھیں
وراٹ نے نمبر ایک کا تاج گنوایا، اسمتھ پھر اول نمبر پر

وراٹ نے نمبر ایک کا تاج گنوایا، اسمتھ پھر اول نمبر پر

26 Feb 2020 | 8:35 PM

دوبئی، 26فروری (یوا ین آئی) ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں اپنا نمبر ایک کا تاج گنوا دیا اور آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیون اسمتھ پھر سے اول نمبر پر آگئے ہیں۔

دلی کو بنائیں گے مثالی فٹ بال ریاست: شاجي

24 Nov 2019 | 6:19 PM

نئی دہلی، 24 نومبر (یو این آئی ) دہلی سوکر ایسوسی ایشن (ڈی ایس اے ) کے صدر شاجي پربھاكرن نے اس عہدے پر اپنے دو سال پورے کر لئے ہیں اور وہ دلی کو مثالی فٹ بال ریاست بنانے کے مقصد کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

image