InternationalPosted at: Jan 24 2020 3:12PM چین میں کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے تحقیقی ٹیم تشکیل
بیجنگ،24جنوری(یواین آئی)چین میں کوروناوائرس کے خطرے کو روکنے اور کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کے لئے 14ماہرین کی ایک قومی تحقیقی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
سائنس اور ٹیکنولوجی کی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ اینٹی وائرس تحقیقی ٹیم،وزارت کےہنگامی سائنس تکنیک پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جسے حال ہی میں ایک میٹنگ میں قومی صحت کمیشن اور دیگر محکموں کے ساتھ مشترکہ طورپر لانچ کیاگیاتھا۔
یہ پروجیکٹ 10تحقیقی پہلوؤں پر سائنس تکنیکی مدد کی پیش کش کرے گی جس میں وائرس ٹریکنگ ،وائرس ٹرانسمیشن ،انفیکشن کا پتہ لگانے کے طریقے،جینوم ترقی اور ٹیکا کاری کی ترقی شامل ہیں۔
سانس کی بیماریوں سے متعلق سائنس داں جھونگ نان شان کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیاگیاہے۔چائنیز اکاڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم مسٹر جھنونگ 2003 میں ’سیورریسپائریٹری سنڈروم(ایس آر ایس)کے خطرے کے خلاف چین کی لڑائی میں اپنے کام کےلئے مشہور ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔