image
Wednesday, May 27 2020 | Time 20:00 Hrs(IST)
  • بنگلہ دیش میں کشتی پلٹنے سے چار کی موت، 15 لاپتہ
  • ٹوئٹر نے حقائق کی جانچ کرنے کے لئے ٹرمپ کو وارننگ دی
  • ٹی -20 ورلڈ کپ منعقد ہوگا یا ملتوی، قیاس آرائی تیز
  • رنگ لائی ہیمنت کی مہم ، ہوائی جہاز سے تارکین وطن محنت کش آئیں گے رانچی
  • رنگ لائی ہیمنت کی مہم ، ہوائی جہاز سے تارکین وطن محنت کش آئیںگے رانچی
  • ۔۔۔۔
  • جے پی مارگن کی جائداد قرق کی گئی: ای ڈی
  • سعودی عرب میں فائرنگ میں چھ کی موت، تین زخمی
  • ٹرپل قتل معاملے میں جے ڈی یو رکن اسمبلی کی گرفتاری نہیں ہوئی تو آرجے ڈی اراکین کریںگے گوپال گنج مارچ
  • لاک ڈاؤن سے ہلکان چھوٹے دوکانداروں اب افسران کے نشانے پر :اکھلیش
  • رحم کی درخواست کے تصفیہ کے لئے وقت کی حد مقررکرنے کے مطالبہ پر مرکز کو نوٹس
  • چہل میرے پسنديدہ کرکٹر: وشوناتھن آنند
  • ریاستی بی جے پی صدر راجیو بندل نے اخلاقی بنیاد پر استعفی دے دیا
National

حیدرآباد کے واقعہ پر مودی کی خاموشی حیران کن : کانگریس

حیدرآباد  کے واقعہ پر مودی کی خاموشی حیران کن : کانگریس

نئی دہلی، 2 دسمبر ( یو این آئی) کانگریس نے حیدرآباد میں ایک ویٹنری ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرانی ظاہر کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ان کی حکومت خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے اقدامات کرنے کے لئے بنایا نربھیا فنڈ کو خرچ نہیں کر رہی ہے۔کانگریس کی راجیہ سبھا رکن اے ياگنك اور محترمہ شمع نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حیدرآباد کا واقعہ دل دہلانے والا ہے لیکن مسٹر مودی نے اس تعلق سے اب تک کچھ نہیں بولا ہے اور یہ حیران کن بات ہے ۔ حیرت اس بات کی بھی ہے کہ خواتین اور بہبوداطفال کی وزیر ایک خاتون ہیں لیکن وہ بھی اس معاملے پر خاموش ہیں ۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی ایک خاتون ہیں لیکن اس معاملے میں ان کی ہمدردی بھی نہیں جاگی اور وہ بھی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرگرم ہوکر خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم روکنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ حکومت کی اسی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ خواتین کے تحفظ کے اقدامات کرنے کے لئے قائم نربھیا فنڈ کا پیسہ خرچ نہیں ہو رہا ہے اور یہ فنڈ بیکار جارہا ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے تئیں حکومت ڈھیلا رویہ اپنائے ہوئے ہے اور وہ اس کے لئے مختص فنڈ استعمال نہیں کر کے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ ترجمانوں نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے تین لاکھ 50 ہزار معاملات سامنے آئے ہیں ۔ بیٹی پڑھاو، بیٹی بچاؤ کی بات کرنے والی حکومت خواتین کی حفاظت کے تئیں بے حس ہے اور اس سمت میں مسٹر مودی میں کوئی منشا نظر نہیں آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں سخت قدم اٹھانے چاہئے اور بے خوف ماحول بنانا چاہیے۔
یواین آئی ۔ ک ج

خاص خبریں
کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، تقریباً چار ہزار افراد صحتیاب

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، تقریباً چار ہزار افراد صحتیاب

نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) ملک میں مسلسل دو دنوں سے وائرس کے نئے کیسز میں جزوی طور پر کمی اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 3935 افراد کے صحتیاب ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں پچھلے 24 گھنٹے میں وائرس کے 6387 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کے  دور میں راہل کی سیاست انتہائی غیر ذمہ دارانہ: بی جے پی

کورونا کے دور میں راہل کی سیاست انتہائی غیر ذمہ دارانہ: بی جے پی

نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج الزام لگایا کہ وہ پورے کورونا بحران دور میں ملککے تئیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور اپنے سیاسی فائدے کے لئے لوگوں کے حوصلے کو گرانے اور ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

...مزید دیکھیں
مزدور بدحالی:سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد سرجے والا کی مداخلت عرضی

مزدور بدحالی:سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد سرجے والا کی مداخلت عرضی

نئی دہلی،27 مئی(یواین آئی)ملک بھر میں جگہ جگہ پھنسے مزدوروں کی بدحالی کا سپریم کورٹ کے ذریعہ خود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت ،سبھی ریاستوں حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو منگل کو نوٹس جاری کئے جانے کےایک دن بعد کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے معاملے میں مداخلت عرضی دائر کی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں  کورونا متاثرین کی تعداد  کی تعداد 15 ہزار کے پار

دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد کی تعداد 15 ہزار کے پار

نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) دارالحکومت میں عالمی وبا کووڈ19  کا قہرتیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
پٹرول۔ڈیزل کی قیمت

پٹرول۔ڈیزل کی قیمت

نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ملک کے چار اہم میٹرو سٹیز میں آج پٹرول ڈیزل کی قیمت (روپیے فی لیٹر) اس طرح ہے۔

...مزید دیکھیں
بہار کی بیٹی 'سائیکل گرل' جیوتی پر بنے گی فلم

بہار کی بیٹی 'سائیکل گرل' جیوتی پر بنے گی فلم

ممبئی 27 مئی (یو این آئی) بہار کی بیٹی 'سائیکل گرل' جیوتی پر بالی وڈ فلم ساز ونود كاپڑي فلم بنانے جا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
جو طالب  علم جس ضلع میں  ہیں  وہیں امتحانات  دے سکتے  ہیں: نشنک

جو طالب علم جس ضلع میں ہیں وہیں امتحانات دے سکتے ہیں: نشنک

نئی دہلی، 27 مئی (یواین آئی) حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے اسکول کے طالب علموں کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے بچے ہوئے پیپر اپنے ضلع میں ہی دینے کی اجازت دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

ٹی -20 ورلڈ کپ منعقد ہوگا یا ملتوی، قیاس آرائی تیز

27 May 2020 | 7:49 PM

دبئی، 27 مئی (یواین آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سال اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ٹی -20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے لیکن اس بات کی بھی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو 2022 تک ملتوی کیا جا سکتا ہے۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image