image
Friday, Apr 26 2024 | Time 10:56 Hrs(IST)
National

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد

نئی دہلی 22 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی سست ہوتی رفتار کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملات میں 3086 کی کمی واقع ہوئی ہے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 98.16 فیصد ہوگئی اس دوران جمعرات کو ملک میں 61 لاکھ 27 ہزار 277 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 59 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 15786 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کر 3 کروڑ 41 لاکھ 43 ہزار 236 ہوگیا ہے۔ دریں اثنا 18641 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر3 کروڑ 35 لاکھ 14 ہزار 449 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3086 کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 745 ہو گئے ہیں۔ وہیں 231 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 453042 ہوگئی ہے۔
ملک میں صحت یابی کی شرح 98.16 فیصد اورفعال کیسز کی 0.51 فیصد، جبکہ شرح اموات 1.33 فیصد پربرقرارہے۔
کیرالا فی الحال ایکٹو کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 1240 فعال کیسز میں کمی کے بعد ان کی تعداد اب 82093 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 9855 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے پاک ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4779228 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 118 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 27202 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں فعال معاملات کم ہوکر 27899 پر آگئے ہیں جبکہ مزید 39 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 139925 ہوگئی۔ ساتھ ہی کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 2968 بڑھ کر 6430394 پرپہنچ گئی ہے۔
جاری یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

image