image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 14:44 Hrs(IST)
National

ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 29،429 کیسز

ملک میں ایک دن میں کوروناوائرس کے ریکارڈ 29،429 کیسز

نئی دہلی ، 15 جولائی (یواین آئی) جان لیواکورونا وائرس کے یومیہ کیسزمیں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اب تک 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسزکی اطلاع ملی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کر چکی ہےاور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔
بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29،429 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 9،36،181 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ، مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 24،309 ہوگئی ہے۔
تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان راحت دینے والی بات یہ ہے کہ اس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،572 سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5،92،032 ہوگئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے 3،19،840 فعال کیسز ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6741 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2،67،665 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ، 213 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد10،695 ہوگئی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اب تک 1،49،007 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔
جاری،یواین آئی،اظ

خاص خبریں
توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

توہین عدالت کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر بابا رام دیو کو ذاتی طور پر عدالت میں پیشی کا حکم

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کے روز یوگا گرو بابا رام دیو کو پتنجلی آیوروید کے 'گمراہ کن' اشتہارات کے معاملے میں توہین عدالت کی کارروائی کے ضمن میں ان کے خلاف جاری وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب داخل نہ کرنے پر انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

...مزید دیکھیں
گورنر جھارکھنڈ کو تلنگانہ اورپڈوچیری کی زائد ذمہ داری

گورنر جھارکھنڈ کو تلنگانہ اورپڈوچیری کی زائد ذمہ داری

حیدرآباد 19مارچ(یواین آئی) جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو تلنگانہ کے گورنر کے طور پر اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ سے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پرواز

آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ سے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی پرواز

نئی دہلی، 19 مارچ (یو این آئی) فضائیہ کے جنگی اور ٹرانسپورٹ طیاروں نے پھرسے آندھرا پردیش میں ضلع باپٹلا کے اڈانکی میں قومی شاہراہ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرکے اپنی صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

روس میں کان منہدم ہونے سے 13 افراد دب گئے

ماسکو، 19 مارچ (یو این آئی) روس کے مشرق بعید میں امور علاقے میں کان منہدم ہونے سے تقریباً 13 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 31,726 تک پہنچی

غزہ، 19 مارچ (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,726 ہو گئی ہے جب کہ 73,792 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

امریکی-برطانوی بحریہ نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 10 فضائی حملے کیے

صنعاء، 19 مارچ (یو این آئی) بحیرہ احمر میں تعینات امریکی اور برطانوی بحری افواج نے پیر کے روز یمن کے بندرگاہی شہر حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر دس فضائی حملے کیے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

کشمیر میں بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

سری نگر، 19 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
image