image
Tuesday, Jul 16 2019 | Time 10:43 Hrs(IST)
  • مظفرنگر پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاش ہلاک
  • تاریخ میں آج کا دن
  • کیلیفورنیا گیس دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 15 زخمی
  • بلیا میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں لڑکی سمیت دوبچے ڈوبے
  • عراق میں دو بم دھماکوں میں ایک ہلاک، 25 زخمی
  • ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے ظریف
  • انڈونیشیا کے بالی میں 5 7 شدت کا زلزلہ
  • امریکہ - ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے والی تجویز پیش کرے گا فرانس
  • افغانستان : فوجی کارروائی میں 11 جنگجو ہلا ک
National

کولکتہ میں تشدد کی وجہ سے نو نشستوں پر جمعرات کی رات سے انتخابی مہم بند

کولکتہ میں تشدد کی وجہ سے نو نشستوں پر  جمعرات کی رات سے انتخابی مہم بند

نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے کولکتہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ کے روڈ شو کے دوران منگل کو ہونے والے وسیع تشدد اور بنگال کے ہیرو اشور چند ر ودیاساگر کے مجسمہ توڑے جانے کے پیش نظر سخت قدم اٹھاتے ہوئے ریاست کی باقی نو لوک سبھا سیٹوں کے لئے انتخابی مہم پر مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ہی روک لگانے کا حکم دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی تنازعات میں گھرے ریاست کے محکمہ سی آئی ڈی کے ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) راجیو کمار اور محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری اتري بھٹاچاریہ کوعہدہ سے الگ کر دیا گیا ہے۔
نائب الیکشن کمشنر چندر بھوشن کمار نے صحافیوں کو بدھ کو یہاں بتایا کہ کولکتہ میں کل ہوئے تشدد کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ریاست کے انچارج الیکشن کمشنر اور دو مبصرین -ہندوستانی انتظامی سروس (آئی اے ایس) کے ریٹائرڈ افسر اجے نارائن اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس ) کے ریٹائرڈ افسر ویویک دوبے کی رپورٹ کی بنیاد پر آخری مرحلے کی پولنگ والے نو لوک سبھا حلقوں میں کسی بھی طرح کی تشہیری مہم ، ریلی، جلسے اورتشہیر کے نظریئے سے تیار فلموں، ڈراموں اور تفریح ​​کے پروگراموں پر جمعرات کی رات 10 بجے سے روک لگا دی گئی ہے، تاکہ منصفانہ، آزاد اور تشدد سے پاک پولنگ ممکن ہو سکے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
بلیا میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں لڑکی سمیت دوبچے ڈوبے

بلیا میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں لڑکی سمیت دوبچے ڈوبے

بلیا، 16 جولائی ( یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بلیا میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوبنے سے ایک لڑکی اور لڑکے کی ڈوبنے سے موت ہو گئی ۔

...مزید دیکھیں
عراق میں دو بم دھماکوں میں ایک ہلاک، 25 زخمی

عراق میں دو بم دھماکوں میں ایک ہلاک، 25 زخمی

بغداد، 16 جولائی (ژنہوا) عراق کے دارالحکومت بغداد میں شیعہ مسجد میں دو دھماکے کے باعث ایک ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے.ظریف

ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے.ظریف

تہران، 16 جولائی (اسپوتنک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے ہیں بلکہ اس کے اتحادی ایسا چاہتے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
افغانستان : فوجی کارروائی میں 11 جنگجو ہلا ک

افغانستان : فوجی کارروائی میں 11 جنگجو ہلا ک

کابل، 16 جولائی (سپوتنك) افغانستان میں فوج کے خصوصی گروپ کی جانب سے چلائی گئی مہمات اور فضائی حملوں میں کم از کم 11 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

...مزید دیکھیں
انڈونیشیا کے بالی میں 5.7 شدت کا زلزلہ

انڈونیشیا کے بالی میں 5.7 شدت کا زلزلہ

جکارتہ، 16 جولائی (سپوتنك) انڈونیشیا کے بالی جزیرہ میں منگل کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ - ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے والی   تجویز  پیش کرے گا فرانس

امریکہ - ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے والی تجویز پیش کرے گا فرانس

دمشق، 16 جولائی (سپوتنك) امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لئے فرانس ایک تجویز تیار کر رہا ہے جس میں امریکہ سے ایران پر عائد پابندی ہٹانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

...مزید دیکھیں
دہشت گردکوئی  بھی  ہو بخشا نہیں جائے گا: شاہ

دہشت گردکوئی بھی ہو بخشا نہیں جائے گا: شاہ

نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) حکومت نے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عہد کا اعلان کرتے ہوئے لوک سبھا میں پیر کو بتایا کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مجرم کو بخشا نہیں جائے گا، بھلے ہی وہ کسی بھی ذات، مذہب، فرقہ یا خطے کا کیوں نہ ہو۔

...مزید دیکھیں

اسٹوکس کے والد بھی مشترکہ چمپئن کے فیصلے کے حق میں

15 Jul 2019 | 7:46 PM

لندن، 15 جولائی (یو این آئی ) انگلینڈ کو کرکٹ تاریخ میں پہلی بار عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نیوزی لینڈ نزاد کھلاڑی بین اسٹوکس کے والد جیرارڈ کا خیال ہے کہ یہ ٹرافي دونوں ہی ٹیموں میں شئی کی جانی چاہیے تھی۔

افغانستان کے آفتاب پر ایک سال کی پابندی

11 Jul 2019 | 5:04 PM

کابل، 11جولائی (یو این آئی) افغانستان کے تیز گیند باز آفتاب عالم کو انگلیڈ میں چل رہے آئی سی سی عالمی کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کے اصول کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک سال کے لئے گھریلو اور بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا گیا ہے۔

image